0

حضرت صاحبزادہ پروفیسر محمد نعیم الرسول دامت برکاتہم العالیہ کے ہمراہ عمرہ شریف کی ادائیگی کے لیے گیا ہوا قافلہ ہ بخیر و عافیت واپس پہنچ گیا

پنڈدادنخان ( ملک ظہیر اعوان) سجادہ نشین استانہ عالیہ للہ شریف حضرت صاحبزادہ پروفیسر محمد نعیم الرسول دامت برکاتہم العالیہ کے ہمراہ عمرہ شریف کی ادائیگی کے لیے گیا ہوا قافلہ جس میں صاحبزادہ محمد تکریم الرسول ،صاحبزادہ احتشام الرسول اور صاحبزادہ بلال الرسول اور دیگر افراد بھی شامل تھے تمام افرادسمیت پورا قافلہ بخیر و عافیت واپس پہنچ گیا ہے اس قافلے کی خصوصی خدمات قاری محمد اکرام نقشبندی نیو ایئر ویز اینڈ ٹورز للہ شریف نئے سر انجام دی گزشتہ روز سجادہ نشین حضرت صاحبزادہ پروفیسر محمد نعیم الرسول دامت برکاتم العالیہ کے خانقاہ استانہ عالیہ للہ شریف پہنچنے پر جامعہ مقبولیہ مطلوبیہ نقشبندیہ مجددیہ للہ شریف کے طلباء اور اساتذہ کرام نے پرتپاک استقبال کیا اس موقع پر صاحبزادہ محمد علیم الرسول عارف ،بیورو چیف اوصاف اینڈ اے بی این نیوز پنڈ دادن خان ملک ظہیر اعوان ، قاری محمد یوسف پھپھرا، قاری محمد احسان عیسی وال،مظفر للہی نین بھلوال ،حاجی غلام شبیر چدھڑ اویس کھوکھر، لالہ فاروق اور دیگر عقیدت مند اور مریدین بھی موجود تھے اپ نے سب سے پہلے اپنے بزرگوار محترم جناب حضرت صاحبزادہ الحاج الحافظ خواجہ پیر محمد مطلوب الرسول للہ نقشبندی مجددی رحمۃ اللہ علیہ للہی نقشبندی مجددی رحمتہ اللہ علیہ کے مزار مبارک پر حاضری دی قبر پر پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی اس کے بعد اپ نے خانوادہ للہی کی قبروں پر حاضری دی اور اعلی حضرت خواجہ غلام نبی للہی نقشبندی مجددی رحمۃ اللہ علیہ اور دیگر بزرگان دین کے مزارات پر حاضری دی مزار مبارک پر پھول چڑھائے اور فاتح خانی کی اخر میں جامعہ کے طلباء اور اساتذہ کے ہمراہ ایک یادگار گروپ فوٹو بنوائی اور ان کی صحت و کامیابی کے لیے خصوصی دعا فرمائی