0

ضلع جہلم میں وزیر اعلی پنجاب کی فوکل پرسن برائے پولیو عظمی کاردارنے دورہ کیا

دینہ(سہیل انجم قریشی سے) ضلع جہلم میں وزیر اعلی پنجاب کی فوکل پرسن برائے پولیو عظمی کاردارنے دورہ کیا،ڈپٹی کمشنر آفس جہلم میں ڈپٹی کمشنر محمد میثم عباس اور چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی جہلم ڈاکٹر میاں مظہر حیات نے پولیو مہم میں کی جانے والی کوشسوں پر بریفنگ دی عظمی کاردار نے ضلع جہلم میں پولیو مہم کے حوالے سے سرگرمیوں کو سراہا اور ہدایات جاری کی کہ آنے والی پولیو مہم میں بھرپور طریقے سے کام کیا جائے تاکہ کوئی بھی بچہ پولیو ویکسین پینے سے محروم نہ رہ جائے
اس کے علاؤہ انہوں نے یونین کونسل پولیو اریڈیکشین کمیٹی کی میٹنگ میں شرکت کی اور تمام لوگوں کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ آپ لوگ قوم کا سرمایہ ہیں اسی جذبے سے آپ نے آنے والی پولیو مہم میں کام کرنا ہے اس کے بعد یونین کونسل مانیٹرنگ آفیسرز اور علاقہ انچارجز سے میٹینگ کی اور ان کی مسائل سنے اور بتایا کہ وزیراعلی پنجاب کی خصوصی ہدایت پر انہوں نے دوراہ کیا ہے کہ ہم سب نے مل کر پنجاب کو پولیو جیسے موذی مرض سے نجات دلانی ہے انہوں نے وزیراعلی پنجاب کے پروگرام کلینک آن وہیلز کا معائنہ کیا۔