0

مروت میں انٹیلی جنس پر مبنیہ آپریشن،پانچ خوارج جہنم واصل، سینی ٹائزیشن آپریشن جاری

راولپنڈی (اے بی این نیوز        )سیکورٹی فورسز نے خوارج کی موجودگی کی اطلاع پر ضلع لکی مروت میں انٹیلی جنس پر مبنی آپریشن کیا۔آپریشن کے دوران خوارج کے ٹھکانے کا موثر انداز میں مقابلہ کیا جس کے نتیجے میں پانچ خوارج جہنم واصل ہوئے جبکہ دو خوارج زخمی بھی ہوئے۔آئی ایس پی آر کے مطابق

علاقے میں پائے جانے والے کسی اور خارجی کو ختم کرنے کے لیے سینی ٹائزیشن آپریشن کیا جا رہا ہے، کیونکہ پاکستان کی سیکیورٹی فورسز ملک سے دہشت گردی کی لعنت کو ختم کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔
صدر مملکت آصف علی زرداری کا لکی مروت میں فتنۃ الخوارج کے خلاف کامیاب آپریشن پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین۔ صدر مملکت نے خوارج دہشت گردوں کے خلاف کامیاب کاروائی پر سیکیورٹی فورسز کی بہادری کو سراہا۔

صدر مملکت کی کاروائی کے دوران 5 خوارج جہنم واصل کرنے، 2 زخمی کرنے پر سکیورٹی فورسز کی بہادری کی تعریف کی۔ صدر مملکت کا دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک دہشتگردوں خلاف کاروائیاں جاری رکھنے کے قومی عزم کا اظہار کیا۔

مزید پڑھیں :جھوٹ کی ملکہ سچ بولنا کب سے بھول چکی ؟مریم نواز کے بیان پر بیرسٹر سیف کا رد عمل

The post مروت میں انٹیلی جنس پر مبنیہ آپریشن،پانچ خوارج جہنم واصل، سینی ٹائزیشن آپریشن جاری appeared first on ABN News.