0

پی ٹی آئی حق اورسچےکےراستےپرچلتی رہےگی، ملک پراس وقت غیرآئینی وغیرقانونی حکومت مسلط ہے، عمرایوب

اسلام آباد ( اے بی این نیوز    ) اپوزیشن لیڈر عمرایوب نے کہا ہے کہ میرےاوپرمتعددایف آئی آرزہیں،مجھےکورٹ جاناپڑتاہے۔ جوڈیشل کمیشن سے مستعفی ہونے کی وجہ میرے اوپر متعددمقدمات ہیں ۔
میراسارافوکس اپنےاوپرقائم کیے گئےمقدمات پرہے۔ ملک پراس وقت غیرآئینی وغیرقانونی حکومت مسلط ہے۔ پی ٹی آئی کومخصوص نشستیں جان بوجھ کرنہیں دی جارہیں۔ غیرآئینی اسمبلی کےتمام منظورکردہ قوانین غیرقانونی ہیں۔ وہ اے بی این نیوز کے پروگرام سوال سے آگے میں گفتگو کر رہے تھے انہوں نے کہا کہ
پی ٹی آئی حق اورسچےکےراستےپرچلتی رہےگی۔ ہماری جدوجہدجاری رہےگی کوئی نہیں روک سکتا۔ حکومت پی ٹی آئی کےاحتجاج سےمتعلق غلط بیانی کررہی ہے۔

فوادچودھری ے کہا ہے کہ سیاست میں سپیس ہوگی تومذاکرات ممکن ہیں۔ پی ٹی آئی کوئی اسلام آبادکوفتح کرنےنہیں جارہی تھی۔ 8فروری کوعوام نےجوفیصلہ کیااسےقبول نہیں کیاگیا۔
کسی جماعت کودیوارسےلگایاجائےتو وہ کیاکرےگی۔
پی ٹی آئی سےانتخابی نشان چھین لیاگیا مینڈیٹ تسلیم نہیں کیاجارہا۔ پی ٹی آئی کودبانےکےچکرمیں(ن) لیگ اورپیپلزپارٹی ختم ہوگئی۔ پی ٹی آئی کوجلسوں کی اجازت نہیں دی جاتی جلسہ کریں توفسطائیت کی جاتی ہے۔
حکومت نےسپریم کورٹ کوختم کردیاکیااس سےملک میں استحکام آگیا؟اس سارے چکرمیں با نی پی ٹی آئی کاسیاسی قدبہت بڑاہوگیا۔ پاکستان کی معیشت بہترنہیں ہورہی لوگوں کابراحال ہے۔
پختونوں کےساتھ جوکچھ ہورہاہے وہ افسوسناک ہے۔
غریب ترین لوگوں کواٹھاکرجیلوں میں ڈال دیاگیا۔ حکومت جوکچھ کررہی ہے اس کاردعمل بھی آئےگا۔ پی ٹی آئی سےانقلاب کنٹرول نہیں ہورہااورحکومت سےبانی پی ٹی آئی۔ بانی پی ٹی آئی کوباہرلانےکامقصدہےیہ سسٹم چلاجائےگا۔
پاکستان کیلئےبہتریہ ہے بات چیت کادروازہ کھلناچاہیے۔ تجربہ نہ ہونےکی وجہ سےپی ٹی آئی مشکلات کاشکارہے۔
گنجائش کاراستہ ہروقت ہوتاہے۔

مزید پڑھیں :عمران خان سے ملاقات کی درخواست، جج نے بہنوں کو جرمانہ عائد کر دیا،درخواست اس وقت دائر کی گئی جب درخواست گزار ملاقات کر رہی تھیں،عدالت

The post پی ٹی آئی حق اورسچےکےراستےپرچلتی رہےگی، ملک پراس وقت غیرآئینی وغیرقانونی حکومت مسلط ہے، عمرایوب appeared first on ABN News.