ضلع جہلم میں کورونا وائرس کے 29 مریضوں میں سے 21 کے ٹیسٹ پازیٹو،5 کے نیگٹیوآگئے

جہلم(شہبازبٹ سے)ضلع جہلم میں کورونا وائرس کے 29 مریض آیسولین وارڈ میں داخل،21 افرادکے ٹیسٹ مثبت آگئے،5 افرادکے ٹیسٹ نیگٹیو،3 افرادکے ٹیسٹ رپورٹس کا انتظار،تفصیلات کے مطابق پاکستان میں تیزی سے پھیلتی اس وباء کے مریض میں تیزی سے اضافہ دیکھنے میں آیاہے ضلع جہلم میں چند دنوں میں دو درجن سے زائد کیس تیزی سے سامنے آئے جس سے ضلع جہلم کے باسیو ں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ۔ تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق ڈسٹرکٹ ہسپتال کی آئسولیشن وارڈ میں اس وقت کل 29 مریض علاج ہیں جن میں سے 21 مریض رپورٹ آنے کے بعد کوروناوائرس سے متاثرپائے گئے ۔ جبکہ پانچ خوش قسمت افرادکے ٹیسٹ نیگٹیوآئے تین مریض اس وقت اپنے ٹیسٹ رپورٹس کا انتظار کررہے ہیں ۔ حکومت پنجاب کی ہدایات کی روشی میں ضلع کے تمام ذمہ دارادارے کم ترین وسائل میں بہترین خدمات سرانجام دینے کی کوشش کر رہے ہیں ۔ ضلع میں دوافراد اس مرض سے جان کی بازی ہارگئے ۔ ڈسٹرکٹ ہسپتال میں کورونا وائرس سے متاثرہ افرادکی بہترین نگہداشت کی جارہی ہے جس میں ان کی صحت بہتر ہو رہی ہے ۔ جبکہ پانچ افرادکو ان کے گھر میں قرنطینہ میں رکھا گیا ہے ۔