0

پنڈ دادن خان نادرا موبائل کی ٹیم یونین کونسل ہرن پور کے پاس موجود رہی لیکن بد قسمتی سے شہریوں کو ٹیم کے آنے کے بارےمیں علم ہی نہ ہو سکا

پنڈ دادن خان (بیورو چیف ملک ظہیر اعوان )پنڈ دادن خان کے نواحی گاؤں ہرن پور میں بروز جمعۃ المبارک نادرا موبائل کی ٹیم یونین کونسل ہرن پور کے پاس موجود رہی لیکن بد قسمتی سے زیادہ شہریوں کو ٹیم کے آنے کے بارےمیں علم ہی نہ ہو سکا کہ موبائل وین آئی ہوئی ہے رہی سہی کسر نادرا کے عملے نے نکال دی دو بجے سے پہلے ہی ٹوکن دینے بند کر دئیے گئے لیکن انچارج سے گزارش کرنے پر ایک دو شہریوں کو دوبارا ٹوکن جاری کیے گئے لیکن یہ کہہ کر پھر بند کر دئیے گئے کے ہم نے سلپ نکال دی ہے ۔ شہریوں نے مطالبہ کیا ہے کہ ہرن پور میں آنے والی موبائل وین کا ریکارڈ چیک کیا جائے ایک دن میں ان کی پوری ٹیم نے ایک دن میں کتنا کام کیا ہے ۔ ارباب اختیار ان کی کارکردگی چیک کریں کہ کس طرح شہریوں کو اس سہولت کا فائدہ نہیں پہنچ پا رہا