اسلام آباد اے بی این نیوز )پی ٹی آئی کے احتجاج پر اسلام آباد ہائیکورٹ کا تحریری فیصلہ جاری۔ تحریک انصاف نے جلسے کیلئے انتظامیہ کوکوئی درخواست نہیں دی۔ عدالت کو بتایا گیا کہ بیلا روس کا وفد 24نومبر کو پاکستان آرہا ہے۔
وزیر داخلہ کی سربراہی میں مذاکراتی کمیٹی تحریک انصاف سے بات چیت کرے۔ وزیرداخلہ کمیٹی کی سربراہی کریں جس میں چیف کمشنر وزارت داخلہ کے لوگ شامل ہوں۔ اگر مذاکرات میں کوئی پیش رفت نہیں ہوتی تو امن وامان قائم رکھنا حکومت کی ذمہ داری ہے۔
اسلام آباد میں اجتماع کے قانون کی خلاف ورزی نہیں ہونی چاہیے۔ اگر بات چیت کامیاب نہیں ہوتی تو اسلام آباد میں احتجاج یا دھرنے کی اجازت نہیں دی جاسکتی۔ تحریک انصاف کی طرف سے عدالت میں کوئی پیش نہیں ہوا۔ توقع ہے کہ تحریک انصاف حکومت کے ساتھ بامعنی بات چیت کرے گی۔
مزید پڑھیں :پی ٹی آئی کا 24 نومبر کا احتجاج ،اعلیٰ قیادت کشمکش کا شکار، قائدین اور کارکنان کو تاحکم ثانی سفر سے روک دیا گیا
The post اگر بات چیت کامیاب نہیں ہوتی تو اسلام آباد میں احتجاج یا دھرنے کی اجازت نہیں دی جاسکتی، اسلام آباد ہائیکورٹ appeared first on ABN News.