0

قدرتی آفات خواہ سموگ ہو، کرونا ہو، زلزلہ ہو یا دیگر کوئی بھی قدرتی آفت ہو یہ سب کچھ ہمارے انسانی کرتوتوں اور رویوں کی وجہ سے ہیں،سید حسن رضا کاظمی

پنڈدادنخان ( ملک ظہیراعوان ) پنڈدادنخان تحصیل کے معروف سماجی رہنما سید حسن رضا کاظمی نے کہا ہے کہ قدرتی آفات خواہ سموگ ہو، کرونا ہو، زلزلہ ہو یا دیگر کوئی بھی قدرتی آفت ہو یہ سب کچھ ہمارے انسانی کرتوتوں اور رویوں کی وجہ سے ہیں۔ ان سے بچنے کے لٸے حکومت خواہ مصنوعی بارش برسا لے یا اپنی قوم اور ملک کے معماروں کا مستقبل نیست و نابود کرنے کے لٸے پکے پکے تعلیمی ادارے بند کر دے یا کوٸی بھی دیگر حربہ اختیار کر لے پھر بھی ہم کسی صورت ان سے بچ نہیں سکتے۔ ان پریشانیوں سے بچنے کا واحد راستہ صرف اور صرف پنجگانہ فرض نماز کا باقاعدگی کے ساتھ ہر روز بروقت ادا کرنے سے ہی ہے۔ ہم مسلمان صرف نام کے ہیں جبکہ مسلمانوں والے کام ہم کوٸی نہیں کرتے۔ تمام مسلمان روزانہ فرض نماز باقاعدگی سے پڑھنا شروع کر دیں تو ایسی قدرتی آفات سے اللہ پاک ہمیں محفوظ رکھے گا اور پریشانیوں سے جلد نجات عطا فرماۓ گا۔