0

عمران خان کی شرائط پوری ہونے والی نہیں ہیں ،رانا ثنااللہ

اسلام آباد (اے بی این نیوز)مشیروزیراعظم رانا ثنااللہ نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کی ضمانت کے فیصلے سے حکومت کو کوئی پریشانی نہیں۔ عمران خان سے مذاکرات کی باتیں ملکی وقومی مفاد میں ہورہی ہیں۔
عمران خان کی شرائط پوری ہونے والی نہیں ہیں۔ پی ٹی آئی کے احتجاج کی کال پر بھی ہمیں کوئی پریشانی نہیں۔ علی امین گنڈاپور کے لیول کے مطابق ہی مذاکرات ہورہے ہیں۔
ملاقاتیں قومی مفاد میں ہورہی ہیں،
کوئی ایسا نہیں کرسکتا کہ اقتدار چھوڑ کر پی ٹی آئی کو حکومت میں بٹھا دے۔ پی ٹی آئی کی میڈیٹ والی شرط ہے وہ پوری نہیں ہوگی۔
مزید پڑھیں :پاکستان تحریک انصاف نے احتجاج ختم کرنے کیلئے حکومت کے سامنے سخت ترین شرائط ر کھ دیں،جانئے تفصیلات

The post عمران خان کی شرائط پوری ہونے والی نہیں ہیں ،رانا ثنااللہ appeared first on ABN News.