پنڈدادنخان (ملک ظہیر اعوان) پاکستان طبی کانفرنس ضلع جہلم کے صدر حکیم سید اختر علی شاہ بخاری رحمتہ اللہ اپنی ذات میں ایک انجمن کی حیثیت رکھتے تھے انھوں نے ساری زندگی سماجی خدمات کو اپنا شعار بنائے رکھا شعبہ طب میں ان کا ثانی ملنا ممکن نہیں وہ ہر محفل میں رونق محفل رہتے تھے ان خیالات کا اظہار پاکستان طبی کانفرنس کے زیر اہتمام تعزیتی سیمینار جس کی صدارت حکیم محمد صدیق تنہا کر رہے تھے سے مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کیا تفصیلات کے مطابق ممتاز سماجی رہنما اور پاکستان طبی کانفرنس ضلع جہلم کے صدر حکیم سید اختر علی بخاری رحمتہ اللہ کی وفات پر پرنسپل راولپنڈی طبیہ کالج راولپنڈی پروفیسر حکیم عبدالخالق چوہدری کی ہدایت کے مطابق ایک تعزیتی سیمینار حکیم سید اختر علی شاہ بخاری رحمتہ اللہ کی رہائش گاہ پر منعقد ہوا جس میں حکیم محمد صدیق تنہا حکیم محمد ممتاز عطاری، حکیم جمال عبدالرحیم ،حکیم و ڈاکٹر ظہیر عباس قادری، حکیم ساجد محمود ،حکیم تنویر احمد، حکیم محمد طیب، حکیم محمد کامران ، مرحوم کے بھائی حکیم سید اظہر بخاری ،ڈاکٹر سید ارشد بخاری، حکیم سید اسد بخاری اور صاحبزادگان حکیم سید امتیاز بخاری ،حکیم سید اعزاز بخاری، حکیم سید محمد طلحہ بخاری، سید فائق بخاری سمیت تحصیل بھر کے رجسٹرڈ حکما نے شرکت کی اور حکیم سید اختر بخاری رحمتہ اللہ کی رحلت کو علاقے کے لیے ایک بہت بڑا نقصان قرار دیا سیمینار کے اخر میں مرحوم کے درجات کی بلندی کے لیے خصوصی دعا کرائی گئی ۔
0