پنڈدادن خان (بیورو چیف ملک ظہیر اعوان )پنڈ دادن خان کے تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال میں دور جدید میں بھی سرجن ڈاکٹر ۔آئی سپیشلسٹ ۔چائلڈ سپیشلسٹ ۔ایم ایل سی(پوسٹ مارٹم) سمیت دیگر مستقل ڈاکٹرزموجود نہیں بلڈبینک بھی نہیں ادویات کی کمی اپنی جگہ برقرار ھے علاقہ بھر میں کوالیفائیڈ ڈاکٹرز موجود نہیں ہیں ایمرجنسی کیسیز میں عوام کوشدید مشکلات کا سامنا ہے
حلقہ پی پی 26 پنڈدادن خان جس کی ابادی 6 لاکھ سے تجاوز کر چکی ہے سینکڑوں دیہاتوں کی تعداد جو پنڈدادن خان شہر سے دوری پر ہیں کسی بھی ایمرجنسی کی صورت میں مریض کو پنڈدادن خان شہرٹی ایچ کیو ہسپتال لانے میں شدید دشواری کا سامنا کرنا پڑتا ہے ٹوٹی پھوٹی سڑکوں پر مریض بمشکل پنڈدادن خان پہنچتے ہیں لیکن ڈاکٹرزاور سہولیات کی کمی کیوجہ مریضوں کو راولپنڈی ریفر کردیاجاتا ہے گائناکالوجسٹ کی موجود گی کے باوجود زیادہ تر لوگ ڈیلیوری ایمرجنسی کیسسز میں پرائیویٹ ہسپتالوں کا رخ کرنے پر مجبور ہیں لوگ سرکاری ایمبولینس نہ ملنے کیوجہ سے پرائیویٹ گاڑیوں کی بکنگ کرانے پر مجبور ہو جاتے ہیں وزیر اعلی پنجاب مریم نواز کے واضح احکامات کے باوجود تحصیل ہیڈ کوارٹر اسپتال پنڈ دادن خان میں فالج کے انجکشن کی سہولت موجود نہیں علاقہ کے عوام نے وزیراعلی پنجاب سے سخت نوٹس لینے کا مطالبہ کر دیا
0