پنڈدادن خان( بیوروچیف ملک ظہیر اعوان ) پنڈدادن خان کے علاقہ ٹوبھہ کی معروف و ہر دل عزیز شخصیت چوھدری سعید اختر ایس ڈی او بلڈنگ چوا سیدن شاہ کی ریٹائرڈ منٹ کے موقع پر ان کے دوستوں مینجنگ ڈائریکٹر پنجاب کالج پنڈ دادن خان حاجی محمد یاسین بلوچ اور ملک خلیل احمد رئیس چوا سیدن شاہ نے ان کے اعزاز میں اسکیپ ہوٹل کلر کہار میں پرتکلف دعوت کا اہتمام کیا جس میں ایکسیئن بلڈنگ چکوال سید عامر شاہ ،شاہد نعیم علوی ،بیورو چیف اوصاف اینڈ اے بی این نیوز پنڈ دادن خان ملک ظہیراحمد اعوان ،محمد عنایت ریٹائرڈ ایس ڈی او ،الماس حسین بلوچ ایس ڈی او تلہ گنگ ،سنیل آگسٹن ایس ڈی او لاوا ،ظفر اقبال کیانی ایس ڈی او چکوال ، حاجی ملک ممتاز حسین ایس ڈی او بلڈنگ پنڈ دادن خان ، عون عباس نقوی سب انجینیئر اشتیاق حسین نقوی سب انجینیئر ، محمد علی سلطان ، شاہ نواز اکاؤنٹ برانچ ،چوھدری متین گوندل ،عمیر بلوچ ،عبدالرحمن جامی ملک منظور سرکلاں ،نعمان اشرف ،محمد اصف ، چوہدری مشتاق ٹوبہ ،چوہدری عامر اسماعیل ٹوبہ، محمد اشرف آہیر ٹوبہ، نصر اللہ خان بٹ سمیت دیگر احباب نے شرکت کی اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ملک ممتاز حسین ایس ڈی او بلڈنگ پنڈ دادن خان نے کہا کہ چوھدری سعید اختر ہمارے بڑے پیارے محسن ہیں انھوں نے زندگی کا بہت بڑا حصہ ہمارے ساتھ گزارا ہے انہوں نے کبھی اپنے کام میں کوتاہی نہیں کی نہ کسی کو دھوکہ دیا ہے اور نہ ہی کبھی جھوٹ کا سہارا لیا ہے ہمیشہ حق اور سچ پر قائم رہے ہیں ہماری دعائیں ان کے ساتھ ہیں جہاں بھی رہیں خوش و خرم اور شاد باد رہیں الوداعی تقریب سے گفتگو کرتے ہوئے چوہدری سعید اختر ایس ڈی او بلڈنگ چواسیدن شاہ نے کہا کہ میں نے 37 برس اپ کے ساتھ گزارے ہیں اور الحمدللہ بہت ہی اچھا وقت گزرا ہے دوران ملازمت کئی مراحل سے گزرنا پڑتا ہے ٹرانسفر بھی اس کا ایک حصہ ہوتا ہے جب کہ ریٹائرڈ منٹ بھی ایک بڑا مرحلہ ہے جو جدائی کی صورت میں سہنا پڑتا ہے یہ جدائی کا مرحلہ بہت مشکل ہے اس موقع پر ملک ظہیر اعوان نے کہا کہ چوہدری سعید اختر نے دوران ملازمت جو نام اپنے گاؤں میں کمایا ہے وہ اپنی مثال اپ ہے انہوں نے بغیر کسی لالچ کے ہمیشہ جرات کا مظاہرہ کیا ہے جس کسی کا ساتھ دیا ہے اس کے ساتھ مخلص ہو کر رہے ہیں
0