دینہ(سہیل انجم قریشی سے)ڈپٹی کمشنر جہلم محمد میثم عباس کا تحصیل دینہ کا دورہ ، مین بازار، فیملی پارک، ریڑھی بازار کا دورہ ، تجاوزات کرنے پر دو افراد گرفتار ، اسسٹنٹ کمشنر کو بازاروں میں تجاوزات ختم کروانے کی ہدایت۔ تفصیلات کے مطابق ڈی سی جہلم محمد میثم عباس نے تحصیل دینہ کا دورہ کیا جہاں انہوں نے فیملی پارک میں عوامی تفریح کے لیے اقدامات کا جائزہ لیا ڈی سی جہلم نے مین بازار دینہ، ریڑھی بازار اور نکودر چوک کا دورہ کرتے ہوئے تجاوزات کا مشاہدہ کیا ڈی سی جہلم نے اسسٹنٹ کمشنر دینہ سعدیہ ڈوگر کو ہدایت کی کہ تمام بازاروں اور مرکزی سڑکوں پر تجاوزات فوری ختم کی جائیں جبکہ نکودر چوک میں تعمیراتی سامان رکھ کر راستے بند کرنے والے دو افراد کو موقع پر گرفتار کروا کر میٹریل کو فوری اٹھانے کا حکم دیا۔
0