0

دریائے جہلم کے احمدآباد پتن کو فل فور بند کیا جائے اوورلوڈ کشتیوں کی وجہ سے کسی وقت بھی حادثہ ہو سکتا ہے

پنڈ دادن خان( بیورو چیف ملک ظہیراعوان) دریائے جہلم کے احمدآباد پتن کو فل فور بند کیا جائے اوورلوڈ کشتیوں کی وجہ سے کسی وقت بھی حادثہ ہو سکتا ہے کشتیاں چلانے والے مسافروں کے ساتھ سخت بد تمیزی سے پیش اتے ہیں خواتین کی بھی بے عزتی کرتے ہیں جس سے لڑائی جھگڑے کا بھی امکان ہے ان خیالات کا اظہار مولانا غلام شبیر اف میر نے کیا انہوں نے کہا کہ پنڈدادن خان دریائے جہلم میں چلنے والی کشتیوں کے ٹھیکیداروں اور ملاحوں نے کشتیوں پر اوورلوڈنگ کے ساتھ ساتھ مسافروں سے طوفان بدتمیزی برپا کررکھاھے خواتین کے ساتھ بھی بدتمیزی سے پیش آنے لگے ھیں ایک سائیڈ سے پورا دریا کشتی پر پار کرواتے ہیں جبکہ واپسی پر دریا کا ایک حصہ کشتی پر اور دوسرا حصہ پیدل کراس کرنے پر مجبور کرتے ہیں سخت سردی کی وجہ سے مسافروں کو پیدل دریا کراس کرنے میں سخت دشواری کا سامنا کرنا پڑتا ہے احتجاج کرنے والے مسافروں کو دھمکیاں دیتے ہیں
دریائےجہلم کے احمد آباد پتن اور عیسی وال پتن عوام کے لیے وبال جان بن چکے ہیں کشتیوں پر سفر انتہائی خطرناک ثابت ہو رہا ہے دریائے جہلم میں اوورلوڈ کشتیاں چلائی جا رہی ہیں ٹریکٹر کاریں موٹر سائیکل اور مسافر ایک ہی کشتی میں بھر لیے جاتے ہیں کشتیوں کی سائیڈوں پر حفاظتی جنگلے نہ ہیں اور نہ ہی مسافروں کو لائف جیکٹس مہیا کی جاتی ہیں مسافروں کو چھوٹے دریا سے پیدل گزرنے پر مجبور کیا جاتا ہے احتجاج کرنے والے مسافروں کو دھمکیاں دی جاتی ہیں کہ ہمیں انتظامیہ سمیت کسی کا کوئی ڈر خوف نہیں اگر منہ زور لوگوں کو کنٹرول نہ کیا گیا تو کشتی کا کوئی بڑا حادثہ پیش آ سکتا ہے اور لڑائی جھگڑوں کا مزید امکان ہے