پنڈدادنخان ( بیورو چیف ملک ظہیر اعوان ) امن و امان کو برقرار رکھنے کے لیے تمام تر وسائل بروۓ کار لائے جائیں گے تحصیل پنڈدادنخان کو آفت زدہ تحصیل قرار دلانے کے سلسلے میں اعلی حکام سے رابطہ ہے امن کمیٹیوں کے اراکین نے ہمیشہ ہر مسئلے پر انتظامیہ کے ساتھ بھرپور تعاون کیا ہے امن کمیٹیوں کے اراکین انتظامیہ کے دست بازو ہیں ان خیالات کا اظہار اسسٹنٹ کمشنر پنڈدادنخان ڈاکٹر حلیمہ منیر اور ڈی ایس پی عامر شاہین گوندل نے امن کمیٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ تحصیل پنڈدادنخان امن کا گہوارہ ہے یہاں کسی شر پسند یا غلط عناصر کو برداشت نہیں کیا جائے گا قانون سب کے لیے برابر ہے کسی کو قانون شکنی کی اجازت نہیں دی جا سکتی امن کمیٹی کے اراکین نے شہر پنڈدادنخان اور علاقہ بھر کے مسائل سے حکام بالا کو آگاہ کیا جس پر انہوں نے یقین دہانی کرائی کہ موجودہ وسائل میں رہتے ہوئے عوام کے تمام مسائل حل کرنے کے لیے پوری کوشش کی جائے گی اس موقع پر امن کمیٹی کے اراکین ملک غلام مصطفی مٹھو حکیم سید اختر علی شاہ بخاری ملک الطاف حسین چوہدری شوکت حسین بریار حفیظ سنی حاجی عبدالرؤف بلوچ اور دیگر اراکین نے انہیں شہر کے مسائل سے اگاہ کیا ۔
0