پنڈ دادن خان( بیورو چیف ملک ظہیر اعوان )
ایس ایچ او تھانہ پنڈ دادنخان ضمیر حسین اور ٹیم کی اہم کاروائی، کھیوڑہ روڈ پنڈ داد خان میں لگے ہوئے لکی ایرانی سرکس میں کام کرنے والی لڑکی کے ساتھ زیادتی کرنے کی کوشش اور جنسی حملہ کرنے والا ملزم گرفتار کر لیا گیا
ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم کے احکامات پر تھانہ پنڈ دادنخان پولیس نے فوری کاروائی کرتے ہوئے انتہائی قلیل وقت میں ملزم عبید اللہ کو گرفتار کر لیا،
ایتھوپین نیشنل فارنر لڑکی ہیووٹ اور ملزم عبید اللہ لکی ایرانی سرکس میں کام کرتے ہیں اور شو ختم ہونے کے بعد خاتون اپنے ٹینٹ میں سو رہی تھی اس دوران ملزم عبید اللہ نے خاتون کے ساتھ زیادتی کرنے کی کوشش کی پنڈ دادن خان پولیس نے مقدمہ درج کر کے ملزم کو گرفتار کر لیا ہے ، اس موقع پر ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ملزم کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کیا جائے گا اور قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی،عورتوں اور بچوں کے ساتھ زیادتی جیسے مقدمات میں زیرو ٹالرنس پالیسی پر عمل پیرا ہیں،
0