0

پاسبان ویلفیئر ٹوبھہ کے زیر اہتمام طلبہ و طالبات کے مابین ایک تقریری مقابلہ بعنوان حب رسول و اتباع رسول صلی اللہ علیہ وسلم منعقد

پنڈدادنخان(ملک ظہیر اعوان ) ماہ ربیع الاول کی آمد آمد ہے. اور اس بابرکت مہینے میں محسن انسانیت، رحمت دوجہاں، خاتم النبیین آقا و مولا حضرت محمد صلی اللہ علیہ والہ وسلم کی ولادت باسعادت ہوئی. اس مناسب سے پاسبان ویلفیئر ٹوبھہ کے زیر اہتمام طلبہ و طالبات کے مابین ایک تقریری مقابلہ بعنوان حب رسول و اتباع رسول صلی اللہ علیہ وسلم منعقد کیا جارہا ہے. جس میں یونین کونسل ٹوبہ اور احمد آباد کے تمام گورنمنٹ سکول ، پرائیویٹ سکول اور مدارس کے طلبا و طالبات حصہ لے سکتے ہیں اس مقابلے میں کلاس ششم تا دہم کے طلبہ و طالبات حصہ لے سکتے ہیں. مدارس کے بچوں کی عمر 16 سال سے زیادہ نہیں ہونی چاہیے. ہر سکول سے دو طالب علم حصہ لے سکتے ہیں ، رجسٹریشن کی آخری تاریخ 3 ستمبر 2024 ہے. اس کے بعد کسی امیدوار کو رجسٹرڈ نہیں کیا جائے گا. ججز کا فیصلہ حتمی ہوگا. تقریر کا دورانیہ 3 تا 5 منٹ ہوگا. تقریر اردو زبان میں ہوگی
ہر سکول لف شدہ رجسٹریشن فارم کو پر کر کے 3 ستمبر تک پاسبان آفس ٹوبہ یا برین سیڈ سکول سسٹم ٹوبہ میں پہنچا دیں.پروگرام 5 ستمبر بروز جمعرات بوقت صبح 9 بجے بمقام گورنمنٹ ہائی سکول ٹوبھہ اور گورنمنٹ گرلز ہائی سکول ٹوبھہ میں منعقد ہوں گے پہلی پوزیشن حاصل کرنے والے طالب علم کو 25000 روپے روپے نقد انعام.دوسری پوزیشن حاصل کرنے والے کو 15000 روپے اور تیسری پوزیشن حاصل کرنے والے کو 10000 روپے نقد کے انعام سے نوازا جائے گا اور اسی ترتیب سے طالبات میں بھی انعامات تقسیم ہوں گے اس موقع پر ایک لاکھ روپے نقد انعامات
اس پروگرام کے بانی علاقہ کی معروف سماجی شخصیت محسن ٹوبھہ حاجی خالد پرویز ، فیصل شہزاد اور فرحان خالد تقسیم کریں گے