0

پنڈ دادن خان میں شدید بارش نے تباہی مچا دی،نشیبی علاقے زیر آب آگئے


پنڈ دادن خان ( رپورٹ ملک ظہیر اعوان بیورو چیف )
پنڈ دادن خان میں شدید بارش نے تباہی مچا دی،نشیبی علاقے زیر آب اگئے ہیں ندی نالوں میں طغیانی ، سڑکیں پل برساتی سیلابی پانی میں بہہ گئے مرکزی شاہراہوں پر گاڑیاں پھنس گئیں،مسافروں کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑا، کھیوڑہ پنڈ دادان خان روڈ پر سیلابی ریلے میں فلائینگ سیمنٹ فیکٹری سے کھیوڑہ انے والی بس پانی میں بہہ گئی بس میں 15 مزدور سوار تھے جنہیں ریسکیو 1122پنڈ دادن خان کے اہلکاروں نے باحفاظت نکال لیا تین مزدور زخمی ہو گئے کندوال کے مقام پر زیر تعمیر پل کا متبادل راستہ پانی میں بہہ گیا للہ خوشاب روڈ مکمل طور پر بند ہو گئی سکولوں کے بچے واپس گھروں میں رسے کی مدد سے پل عبور کر کے پہنچے ۔ ساؤ وال کے علاقہ میں بجلی غائب ، پنڈ دادن خان اور جہلم انتظامیہ بھی غائب ، چھوٹے بڑے تمام سیاستدان بلوں میں گھس گئے عوام کا سامنا کرنے سے عاجز ، غریب وال ، ساؤوال ، سمن وال ، دولت پور اور گول پور ،کوڑہ اور چوران میں پہاڑی برساتی پانی داخل ہو گیا زیادہ تر تباہی زیر تعمیر جلال پور شریف خوشاب نہر اورزیر تعمیر للہ انٹرچینج پنڈ دادن خان جہلم ڈیول کیرج وے کی وجہ سے ہوئی پنڈ دادن خان میں ہونے والی بارش نے ٹھیکے داروں کی کارکردگی کا پول کھول دیا تینوں اطراف سے پنڈ دادن خان کا مواصلاتی رابطہ منقطع ہو گیا زیر تعمیر للہ انٹرچینج جہلم ڈیول کیرج وے جلال پور شریف مصری موڑ کے علاقہ میں دلدل میں تبدیل ہو گئی گاڑیوں کی امد و رفت بند ہو گئی للہ خوشاب روڈ بند ہونے کی وجہ سے سکولوں میں ائے ہوئے بچے اور بچیاں سکولوں میں محصور ہو کر رہ گئے ، غریب وال سے روال لنک روڈ میں شگاف پڑ گیا کھیوڑہ پنڈ دادن خان روڈ ہر قسم کی ٹریفک کے لیے بند ہو گئی ، ٹوبھہ پنڈ دادن خان روڈ زیر اب اگئی ڈھوک وینس کے مقام پر ڈیڑھ کلومیٹر کے ایریا میں پانی روڈ کے اوپر سے گزرتا رہا گول برساتی نالے کا بند ٹوٹنے کی وجہ سے پہاڑی پانی گول پر گاؤں میں داخل ہو گیا ہے کندوال گاؤں سے ملحقہ نالہ نیلا واھن بھی بپھر گیا برساتی نالے کے قریبی ابادی کے لوگوں کی نیندیں حرام ہو گئیں سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری اس نالے کے پختہ پشتے تعمیر نہ کروا سکے کسی وقت بھی نالہ تباہی مچا سکتا ہے معروف ٹرانسپورٹر حاجی نواز اور ان کے محلے کے مکانات برساتی نالے کے بالکل قریب ہیں اگر انتظامیہ نے وہاں بروقت پختہ پشت تعمیر نہ کیے تو کندوال گاؤں کو شدید خطرہ لاحق ہو سکتا ہے ، دولت پور میں زیر تعمیر جلال پور شریف خوشاب نہر کی ناقص منصوبہ بندی کی وجہ سے پانی گاؤں میں داخل ہو گیا زیر تعمیر ڈیول کیرج کی طرف سے نکاسی آب کا بندوبست نہ ہونے کی وجہ سے پہاڑی برساتی پانی گول پور گاؤں میں داخل ہو گیا کندوال اور للہ شریف کی گلیاں گندے جوہڑوں کا منظر پیش کرنے لگیں ۔ بنیادی مرکز سے ساؤوال اور دفتر یونین کونسل ساؤ وال میں کئی فٹ پانی داخل ہو گیا ریسکیو 1122پنڈ دادن خان کے اہلکاروں نے یونین کونسل کا ریکارڈ محفوظ جگہ پر منتقل کیا