پنڈ دادنخان( بیورو چیف ملک ظہیر اعوان ) پنڈ دادنخان میں چہلم حضرت امام حسین اور شہدائے کربلا کے موقع پر پولیس اور دیگر سکیورٹی اداروں کی طرف سے انتہائی سخت حفاظتی انتظامات کیے گئے تھے۔پولیس اور سیکورٹی فورسز کی نگرانی ڈسٹرکٹ پولیس افیسر جہلم ناصر محمود باجوا خود کر رہے تھے جبکہ ان کے ہمراہ ڈپٹی کمشنر جہلم سیدہ رملہ علی ایس پی جہلم راجہ حسیب ڈی ایس پی پنڈ دادنخان عامر شاہین گوندل اسسٹنٹ کمشنر پنڈ دادنخان ڈاکٹر حلیمہ منیر، ایس ایچ او تھانہ پنڈ دادن خان راجہ مظہر کے علاوہ ضلع بھر کے پولیس افسران ریسکیو 1122کے ایس پی محمد سعید انسپکٹر محمد اقبال اپنی فورسز کے ہمراہ ہر ایمرجنسی کے لیے تیار رہے چہلم کے جلوس کے بہترین انتظامات کرنے پر امن کمیٹی کے اراکین حکیم سید اختر علی شاہ بخاری ملک غلام مصطفی مٹھو حفیظ سنی اور تحصیل پریس کلب رجسٹرڈ کے اراکین نے ضلعی اور تحصیل انتظامیہ کو خراج تحسین پیش کیا۔
0