0

جہلم ڈیول کیرج وے کے سلسلہ میں گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر سے پنڈ دادن خان یوتھ موومنٹ کمیٹی کے اراکین نے ملاقات کی

پنڈدادن خان (بیورو چیف ملک ظہیر اعوان) للہ انٹرچینج پنڈ دادن خان جہلم ڈیول کیرج وے کے سلسلہ میں گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر سے پنڈ دادن خان یوتھ موومنٹ کمیٹی کے اراکین نے ملاقات کی اور درخواست پیش اور تمام تر مسائل سے آگاہ کیا جس پر انہوں یقین دلایا کہ آپ کی آواز انشاء اللہ وزیر اعلی پنجاب وزیراعظم پاکستان کو پہنچاؤں گا کہ جہلم میں پنڈ دادنخان بھی تحصیل ہے جس کے روڈ کے فنڈ نہ ہونے کی وجہ سے بلکل تباہ ہو گئی ہے اور یہ بھی کہا کہ میں نے تصویریں دیکھی تو بہت افسوس ہوا کہ یہ حال ہے اس تحصیل کا میں اِس کیلئے ہر فورم پر اواز اٹھاؤں گا
ہمارا کام ہے کہ یہ مسئلہ حکام بالا تک پہنچا دیں اور ہم اپنا پیغام پہنچا رہے ہیں
ہم کسی سیاسی کو نہیں ملے یہ ایک ائینی عہدہ گورنر ہے اور اسے اپنا مطالبہ اور مسئلہ بتایا اور کہا ہم نوجوانوں کو ریاست کے سامنے نہ کھڑا کیا جائے ہم محب وطن ہیں ہماری جدوجہد صرف اور صرف اپنی تحصیل کی ترقی کے لیے ہے
حتیٰ کہ جیسے ہم نے یہ سب کیا وہ ایک احتجاج رکارڈ تھا
گورنر صاحب کی دس منٹ کی تقریر میں چار سے پانچ منٹ ہمارے مسئلے پر ہی گفتگو ہوئی
انشاء اللہ اب ہم اپنا مطالبہ اجاگر کرتے رہیں گے
ہم اپنی مہم کو جاری رکھیں گے اور بہت جلد ہم اپنا لائے عمل سامنے رکھیں گے۔