0

کسی بھی قسم کے احتجاج اور دھرنے کی کوشش غیر قانونی ہوگی،وفاقی وزیر اطلاعات عطاءاللہ تارڑ

اسلام آباد (  اے بی این نیوز        )وفاقی وزیر اطلاعات عطاءاللہ تارڑ نے کہا ہے کہ تحریک انتشار کے احتجاج کا مقصد ملک میں انتشار پھیلانا ہے۔ خیبر پختونخوا حکومت احتجاج پر سرکاری وسائل کا بے دریغ استعمال کرتی ہے۔ وزارت داخلہ چیف سیکریٹری اور آئی جی خیبر پختونخوا کو خط میں واضح کر چکی ہے کہ سرکاری وسائل بروئے کار نہیں لائے جا سکتے۔

اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے پولیس افسران اور پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس کے افسران پر واضح کر دیا ہے کہ وہ کسی بھی سیاسی سرگرمی میں ملوث نہیں ہو سکتے۔ چیف سیکریٹری خیبر پختونخوا نے بھی صوبے کے تمام افسران کو سیاسی سرگرمیوں میں شمولیت سے منع کیا ہے۔

اسلام آباد ہائی کورٹ نے کسی قسم کے احتجاج اور دھرنے کی اجازت نہیں دی، معاملہ بات چیت سے حل کرنے کی تلقین کی گئی ہے۔ کسی بھی قسم کے احتجاج اور دھرنے کی کوشش غیر قانونی ہوگی۔

اسلام آباد ہائی کورٹ کا آرڈر واضح ہے۔ انتظامیہ سے کہا گیا ہے کہ شہریوں کے جان و مال کا تحفظ یقینی بنایا جائے۔ تحریک انتشار نے احتجاج کرنا ہے تو اپنے صوبے میں احتجاج کرے۔ وفاق پر لشکر کشی سمجھ سے بالاتر ہے۔

کسی قسم کے احتجاج کی اجازت نہیں ہوگی۔ خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔ قانون پر ہر صورت مکمل عمل درآمد ہوگا۔ قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں کو گرفتار کر کے مقدمات درج کئے جائیں گے۔

یہ سمجھ نہیں آ رہا کہ پی ٹی آئی کا احتجاج کس لئے ہے؟ کیا وجہ ہے جب چینی صدر 2014ءمیں پاکستان آ رہے تھے تو انہوں نے دھرنا دیا۔ ایس سی او اجلاس کے موقع پر بھی انہوں نے احتجاج کی کال دی۔
پی ٹی آئی نے ہمیشہ دوست ممالک کے وفود کی آمد کے مواقع پر احتجاج کی کال دی۔

24 نومبر کو بیلاروس کا وفد اور 25 نومبر کو بیلارس کے صدر پاکستان آ رہے ہیں۔ جب بھی بیرون ملک سے کوئی وفد سرمایہ کاری کے لئے پاکستان آتا ہے تو یہ احتجاج کی کال دے دیتے ہیں۔ ہر اہم مواقع پر تحریک انتشار کا احتجاج کیا ملک دشمن ایجنڈا نہیں؟۔
پی ٹی آئی نے 9 مئی کے حملے کئے۔ ان کے جلسوں میں خواتین کے ساتھ بدتمیزی کی جاتی رہی۔ 2014ءمیں انہوں نے پارلیمنٹ کا گیٹ توڑا، پی ٹی وی پر حملہ کیا۔ یہ ہمیشہ ملک کو نقصان پہنچانے کی کوشش کرتے ہیں۔ پی ٹی آئی ملک دشمن ایجنڈے پر کاربند ہے۔ کیا یہ اس لئے احتجاج کر رہے ہیں کہ مہنگائی کم ہو رہی ہے۔

کیا یہ اس لئے احتجاج کر رہے ہیں کہ شرح سود کم ہوئی ہے، ترسیلات زر میں اضافہ ہوا ہے۔ کیا یہ معاشی ترقی کے خلاف احتجاج کر رہے ہیں؟۔ پی ٹی آئی نے ہمیشہ اپنے احتجاج میں انتشار پھیلا۔
ان کے احتجاجوں سے معیشت کو اربوں روپے کا نقصان پہنچا۔
جو لوگ قانون کو ہاتھ میں لیں گے، قانون حرکت میں آئے گا۔ ان کا ایک ہی مقصد ہے کہ ہمارے لیڈر کو این آر او دیا جائے۔ بانی چیئرمین پی ٹی آئی پر کیسز ہیں۔ پی ٹی آئی پاکستان کی ترقی کو روکنا چاہتی ہے۔یہ پاکستان کی معاشی ترقی روکنا چاہتے ہیں۔ یہ پاکستان کو نقصان پہچانا چاہتے ہیں، اس کی ہر گز اجازت نہیں دی جائے گی۔
دوست ملک کی طرف سےپاکستان کی ہمیشہ مددکی گئی۔ سیاست کی خاطرغلیظ بیان دیناانتہائی مکروہ فعل ہے۔ انہوں نےپہلےامریکی سازش کاکہا۔ کہتےرہےہم کوئی غلام ہیں،اسلام کوبھی استعمال کیا۔ جھوٹ،بہتان اورتہمت ان کی سیاست ہے۔ اسی ملک سےتحائف وصول کیےاوربلیک میں فروخت کیے۔ سیاست کیلئےیہ دین اورایمان نہیں دیکھتے۔ اب یہ پاکستان کےدوست ممالک سےدشمنی پراترآئےہیں۔

مزید پڑھیں :سیاسی نمائندوں کے ساتھ بطور سیکورٹی تعینات خیبرپختونخوا کے پولیس اہلکار کسی جلسہ جلوس میں شرکت نہیں کرینگے،سرکلر جاری

The post کسی بھی قسم کے احتجاج اور دھرنے کی کوشش غیر قانونی ہوگی،وفاقی وزیر اطلاعات عطاءاللہ تارڑ appeared first on ABN News.