0

للہ شریف میں شدید بارش کی وجہ سے للہ بھیرہ ، للہ ہندوانہ اور للہ بھروانہ کے تمام علاقے زیر اب اگئے

پنڈدادنخان( ملک ظہیر اعون ) للہ شریف میں شدید بارش کی وجہ سے للہ بھیرہ ، للہ ہندوانہ اور للہ بھروانہ کے تمام علاقے زیر اب اگئے پانی گھروں میں داخل ہو گیا اور گلیوں میں کئی کئی فٹ پانی کھڑا ہو گیا
پنڈ دادن خان کے 26 ہزار سے زائد ابادی والے قصبہ للہ شریف میں نکاسی آب کا بندوبست نہ ہونے کی وجہ سے بارش کے باعث تمام محلے گلیاں زیر اب ا گئی ہیں گھروں اور دکانوں میں کئی کئی فٹ پانی جمع ہو چکا ہے جو کئی روز تک گندے جوہڑوں کا منظر پیش کرتا ر ہے گا رورل ہیلتھ سینٹر للہ والی مین گلی کے لوگ تو کسی بڑے عذاب میں مبتلا ہو چکے ہیں ضلع جہلم اور تحصیل پنڈدادن خان انتظامیہ اس اہم مسئلے کی طرف توجہ نہیں دے رہی اس کے ساتھ ہی سیاست دانوں کی مسائل کے حل میں عدم دلچسپی کی وجہ سے عوام کا جینا مشکل ہو چکا ہے