پنڈ دادن خان( بیورو چیف ملک ظہیر اعوان )
پنڈدادنخان اور گرد و نواح میں دو روز سے ہونے والی موسلا دھار بارش نے تباہی مچا دی کوہستان نمک اور دریائے جہلم کے درمیان 10 کلومیٹر کی پٹی میں بسنے والے چار لاکھوں افراد محصور ہو کر رہ گئے 14 یونین کونسلوں اور دو شہروں کا رابطہ ملک کے باقی علاقوں سے منقطع ھو گیا نشیبی علاقوں کے گھروں میں پانی داخل ھو چکا ھے
جلال پور کے مقام پر ضلعی ہیڈ کوارٹر جہلم جانے والی سڑک پر تین تین فٹ پانی للہ موٹروے لنک روڈ دلدل میں تبدیل , کندوال میں پہاڑی نالے کے برساتی پانی سے زیر تعمیر پل کا متبادل راستہ بہہ گیا کوٹ حبیب اللہ کے قریب بھی ہائی وے پل پانی میں بہہ گیا متبادل پل بھی پانی کی نذر ہو گیا صنعتی علاقے کا رابطہ منقطع 14 یونین کونسلوں کی چار لاکھ سے زیادہ ابادی مکمل طور پر محصور ہو کے رہ گئی پنجاب ھائی وے پر معدنیات سے لدی سینکڑوں گاڑیاں رک گیں ملک کے دیگر علاقوں کو نمک کوئلہ چپسم :چپسم پتھر سیمنٹ سوڈا ایش کی ترسیل رک گئی
خوشاب اور دیگر علاقوں سے ایم ٹو کے لیے انے والی مسافر گاڑیاں بھی رک گیں
سینکڑوں کی تعداد میں سیاح اور مسافر پھنس کر رہ گئے عوام کا حکومت پنجاب ضلعی حکومت این ڈی ایم اے سے فوری طور پر راستوں کی بحالی کے لیے مشینری مہیا کرنے کا مطالبہ
0