پنڈ دادن خان ( ملک ظہیر اعوان)17 اگست 2024 کو ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسرجہلم جناب انجینئر سعید احمد نے ریسکیو اسٹیشن پنڈدادنخان کا دورہ کیا۔ ریسکیو اینڈ سیفٹی آفیسر پنڈدادنخان شہزادہ محمد اقبال نےان کا استقبال کیا۔اس موقع پر ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر جہلم انجینیئر سعید احمد نے کہا کہ دورے کا بنیادی مقصد ریسکیو 1122 پنڈدادنخان کی استعداد کار کو جانچنا اور دستیاب وسائلِ کی مجموعی کارکردگی کو بہتر بنانا ہے۔دورے کے دوران انھوں نے ریسکیو 1122 پنڈدادنخان کی گاڑیوں، مینٹیننس سیکشن، سٹور روم کا تفصیلی جائزہ لیا۔ ایمرجنسی آلات اور گاڑیوں کی کارکردگی کا معائنہ کیا۔ موجودہ موسمی صورتحال میں اربن فلڈنگ کی صورتحال میں بھر پور طریقے سے عوام الناس کی خدمت کرنے کی ہدایات جاری کیں ۔ ریسکیو 1122 پنڈدادنخان کی ٹیم پورے جوش و جذبہ کے ساتھ ہر وقت آفات سے نبرد آزما ہونے کے لیئے تیار رہے اور کسی بھی ناگہانی صورتحال میں بہترین طریقے سے لوگوں کو ریسکیو سروسز فراہم کریں۔
0