0

کورین سفیر پارک کیجون کی سکندر اعظم کی یادگارجلال پور شریف تحصیل پنڈ دادن خان آمد

پنڈدادن خان ( بیورو چیف ملک ظہیر اعوان ) کورین سفیر پارک کیجون کی سکندر اعظم کی یادگارجلال پور شریف تحصیل پنڈ دادن خان آمد، میوزیم کا دورہ، شجر کاری کی، پاکستان اور کوریا کے درمیان تعلقات مزید بہتر ہوں گے کورین سفیر کی گفتگو، تفصیلات کے مطابق کورین سفیر پارک کیجون نے ضلع جہلم تحصیل پنڈ بادن خان کے علاقے جلال پور شریف میں سکندر اعظم کی یادگار کا دورہ کیا جہاں ڈپٹی کمشنر جہلم سیدہ رملہ علی اور اسسٹنٹ کمشنر پنڈ دادن خان ڈاکٹر حلیمہ منیر نے ان کا استقبال کیا، ڈپٹی کمشنر جہلم نے کورین سفیر کو سکندر اعظم کی یاد گار بارے آگاہی دی، جس کے بعد انہوں نے یادگار سے ملحقہ میوزیم کا دورہ کیا اور سکندر اعظم کی یادگار کے حوالے سے تاریخی چیزوں کا مشاہدہ کیا، کورین سفیر نے خیر سگالی کے طور پر یاد گار کے قریب شجرکاری بھی کی، ڈپٹی کمشنر جہلم سیدہ رملہ علی نے کہا کہ ہم کورین سفیر کے شکر گزار ہیں جنہوں نے یادگار کا دورہ کیا اور میوزیم کو دیکھا یہ ضلع جہلم کا چھپا ہوا خزانہ ہے کورین سفیر کا یہاں آنا ہمارے لئے بہت اہم ہے جس سے دونوں ملکوں کے تعلقات بہترہوں گے اور دونوں ملکوں کے درمیان تجارت کوفروغ ملے گا کورین سفیر پارک کیجون نے کہا کہ مجھے یہاں آ کر بہت خوشی ہوئی اور میں آج یہاں پہلی دفعہ آیا ہوں اس سے کوریا اور پاکستان کے درمیان خوشگوار تعلقات کو فروغ ملے گا ایسے تاریخی مقامات پر لوگوں کے آنے جانے سے سیاحت میں اضافہ ہو گا جو پاکستان کے مستقبل کو روشن بنانے میں مددگار ہوگا۔