0

سپورٹس اسٹیڈیم پنڈدادنخان میں مختلف کھیلوں کے مقابلوں کا انعقاد

پنڈدادنخان (بیورو چیف ملک ظہیرا عوان) سپورٹس اسٹیڈیم پنڈدادنخان میں مختلف کھیلوں کے مقابلے ہوۓ جنکا اہتمام علاقے کی معروف سماجی شخصیت چیئرمین پنجاب آل پاکستان نمبرداران ایسوسی ایشن الحاج راجہ غلام اکبر منڈاھڑ کی طرف سے کیا گیا تھا ان کھیلوں میں پنجاب کا کلچر زور آزمائی یعنی رسہ کشی جو کہ پنجاب پولیس اور پٹرولنگ پولیس کے جوانوں کے درمیان ہوا انتہائی دیدنی تھا جب ریفری نے سیٹی بجائی تو دونوں طرف سے جوانوں نے ایک دوسرے کو پچھاڑنے کیلۓ اپنے پاؤں زمین میں گاڑ لیۓ مگر پنجاب پولیس کے جوانوں نے باہمی ملت سے زور لگا کر پٹرولنگ پولیس کے جوانوں کواپنی طرف گھسیٹ کر مقابلہ جیت لیا اسٹیڈیم میں موجود مہمان خصوصی اسسٹنٹ کمشنر ڈاکٹر حلیمہ منیر اور ڈپٹی سپرٹینڈنٹ پولیس عامر شاہین گوندل ، الحاج راجہ غلام اکبر نمبردار منڈاھڑ اور شائقین اس مقابلے سے لطف اندوز ہوۓ اس دوران شہر پنڈدادنخان کی سماجی شخصیت ملک مصطفی مٹھو جو کہ تمام کھیلوں بارے کمنٹری کر رہے تھے نے پنجاب پولیس اور پٹرولنگ پولیس کے جوانوں کی خوب ہمت بڑھائی فاتح ٹیم میں کیش پرائز سمیت ٹرافیاں تقسیم کی گیئں اس سے قبل کرکٹ کے مقابلے میں پنڈدادنخان کی07 ٹیم نے چھ اوور کے کھیل میں مخالف ٹیم کو 96 رنز کا ٹارگٹ دیا جو کھیوڑہ کی ٹیم عبور نہ کر سکی جبکہ فٹبال کے مقابلے میں سٹی پنڈدادنخان کی ٹیم نے 2 صفر کے گولز پر میچ اپنے نام کیا مہمان خصوصی اسسٹنٹ کمشنر پنڈدادنخان ڈاکٹر حیلمہ منیر اور ڈپٹی سپرٹینڈنٹ پولیس عامر شاہین گوندل کی گاڑی میزبان راجہ الحاج غلام اکبر منڈاھڑ کے ہمراہ جب اسٹیڈیم پہنچی تو ڈھول کی تھاپ پر انکا استقبال کیا گیا