پنڈدادنخان (ملک ظہیر اعوان ) تحصیل پنڈ دادن خان کے علاقے میں شدید طوفانی بارش کے باعث نشیبی علاقے زیر اب اگئے برساتی پہاڑی پانی کے باعث زیر تعمیر کندوال پل کا متبادل راستہ پانی میں بہہ گیا جس سے للہ پنڈ دادن خان خوشاب روڈ ٹریفک کے لیے بلاک ہو گئی سینکڑوں چھوٹی بڑی گاڑیاں پھنس کر رہ گئیں ٹریفک سارا دن بلاک رہی لیکن پنڈ دادن خان انتظامیہ ٹس سے مس نہ ہوئی اخر کار ٹھیکے دار نے مشینری لگا کر متبادل راستہ مرمت کیا لیکن ٹریفک پولیس یا پنجاب پولیس نہ ہونے کی وجہ سے ٹریفک شام کے وقت پھر بلاک ہو گئی اس طرح للہ شریف کے بڑے پل کا متبادل راستہ بھی پانی برساتی پانی میں بہہ گیا لیکن ٹھیکے دار نے راستہ عارضی طور پر پل کے اوپر سے کھول دیا جب کہ للہ شریف میں شدید بارش کی وجہ سے للہ بھیرہ ، للہ ہندوانہ اور للہ بھروانہ کے تمام علاقے زیر اب اگئے پانی گھروں میں داخل ہو گیا اور گلیوں میں کئی کئی فٹ پانی کھڑا ہو گیا
پنڈ دادن خان کے 26 ہزار سے زائد ابادی والے قصبہ للہ شریف میں نکاسی آب کا بندوبست نہ ہونے کی وجہ سے بارش کے باعث تمام محلے گلیاں زیر اب ا گئی ہیں گھروں اور دکانوں میں کئی کئی فٹ پانی جمع ہو چکا ہے جو کئی روز تک گندے جوہڑوں کا منظر پیش کرتا ر ہے گا رورل ہیلتھ سینٹر للہ والی مین گلی کے لوگ تو کسی بڑے عذاب میں مبتلا ہو چکے ہیں ضلع جہلم اور تحصیل پنڈدادن خان انتظامیہ اس اہم مسئلے کی طرف توجہ نہیں دے رہی اس کے ساتھ ہی سیاست دانوں کی مسائل کے حل میں عدم دلچسپی کی وجہ سے عوام کا جینا مشکل ہو چکا
0