پنڈدادنخان ( بیورو چیف ملک ظہیر اعوان) پنڈدادنخان میں جشن آزادی پورے جوش و ولولے اور جذبے کے ساتھ منایا گیا اسسٹنٹ کمشنر پنڈدادنخان ڈاکٹر حلیمہ منیر ،ڈی ایس پی عامر شاہین گوندل ، پی ایس اے کے مرکزی سیکرٹری انفارمیشن حکیم سید اختر علی شاہ بخاری نے راجہ غضنفر علی خان کے مزار پر پرچم کشائی کی اور پھولوں کی چادر چڑھائی اس موقع پر پاکستان سوشل ایسوسی ایشن کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات حکیم سید اختر علی بخاری نے ملکی سلامتی استحکام اور بقا کے لیے خصوصی دعا کرائی پولیس اور 1122پنڈدادن خان کے چاک و چوبند دستے نے قومی پرچم کو سلامی دی پرچم کشائی کے موقع پر راجہ غضنفر علی خان ہائی سکول پنڈدادنخان، گورنمنٹ ہائی سکول نمبر دو کے اساتذہ میڈم جاریہ بتول ملک عدیل عباس اپنی اپنی ٹیموں کے ہمراہ موجود رہے بعد میں مرکزی تقریب گورنمنٹ گرلز کالج پنڈدادنخان میں اسسٹنٹ کمشنر محترمہ حلیمہ منیر کی صدارت میں منعقد ہوئی جس میں راجہ غضنفر علی خان گورنمنٹ ہائی سکول پنڈدادنخان کے پرنسپل چوہدری محمد اشرف ،ملک شوکت علی اعوان راجہ محمد امیر ہیڈ ماسٹر گورنمنٹ ہائی سکول پنن وال راجہ اقرار افضل سمیت تحصیل بھر کے ہیڈ ماسٹر صاحبان اور اساتذہ کرام کی کثیر تعداد نے شرکت کی تقریب میں سٹیج سیکرٹری کے فرائض حافظ طاہر محمود اور محمد قیصر سیالوی نے سرانجام دیے تقریب میں اردو انگلش تقاریر کے ساتھ ساتھ قومی نغمے پیش کیے گئے بچوں نے فوجی کمانڈوز کی یونیفارم پہن کر شاندار ٹیبلوکا مظاہرہ کیا اور حاضرین سے خوب داد وصول کی اس موقع پر ہائی سکول کھیوڑہ ایلیمنٹری سکول کسلیاں کے طلباء نے بھی اپنی پرفارمنس دکھائی تقریب کے اختتام پر ڈاکٹر حلیمہ منیر نے جشن آزادی کی اہمیت اور اس میں عوام کی دلچسپی پر اظہار خیال کیا انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کا مستقبل انہی بچوں کے ہاتھ میں ہے وطن سے محبت ہمارے ایمان کا حصہ ہے وطن کی خوبصورتی کے لیے ہمیں شجرکاری مہم میں بھرپور حصہ لینا چاہیے ڈی ایس پی عامر شاہین گوندل نے بھی ملکی بقا سلامتی اور ملک میں امن و امان اور نوجوان نسل کو اپنے پیارے وطن سے محبت کے بارے میں اظہار خیال کیا آخر میں تقریب میں حصہ لینے والے بچوں اور ڈپٹی صاحبان کو انعامات اور تعریفی اسناد دی گئیں اس کے علاوہ کھیوڑہ ، ٹوبہ اور تحصیل پنڈ دادن خان کے تمام علاقوں میں یوم آزادی انتہائی جوش و خروش سے منایا گیا
0