پنڈدادنخان ( بیورو چیف ملک ظہیر اعوان ) عوام کی جان و مال کی حفاظت کرنا ہمارا فرض اولین ہے پولیس کے نوجوان اپنی جانوں کی قربانیاں دے کر بھی عوام کی حفاظت کر رہے ہیں منشیات فروش معاشرے کا وہ ناسور ہیں جو نئی نسل کو تباہ و برباد کر رہے ہیں منشیات فروشوں اور جرائم پیشہ افراد کے خلاف مہم جاری رہے گی ایس ایچ او راجہ ضمیر اور سٹی پولیس انچارج شاہد امجد کو اس سلسلے میں خصوصی ہدایات جاری کر دی گئی ہیں ان خیالات کا اظہار ڈی ایس پی پنڈدادنخان عامر شاہین گوندل نے ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ کی خصوصی ہدایت پر منعقدہ ڈی ایس پی آفس کے باہر کھلی کچہری سے خطاب کرتے ہوئے کہی کھلی کچہری میں تحصیل پریس کلب رجسٹرڈ پنڈدادنخان کی ٹیم چیئر مین حکیم سید اختر علی شاہ جنرل سیکرٹری ملک نیر اعوان کی قیادت میں موجود رہی جبکہ تحصیل امن کمیٹی کے رکن ملک غلام مصطفی مٹھو چوہدری ساجد امین ٹلوانہ چوہدری عبدالجلیل ملک محمد فیاض حاجی محمد اسلم کے علاوہ عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی اور اپنے اپنے مسائل سے آگاہ کیا ڈی ایس پی عامر شاہین گوندل نے تسلی سے مسائل سنیں درخواستیں وصول کی اور درخواستوں پر احکامات جاری کیے عوامی شکایات پر شہر میں پیشہ ور بھکاریوں کے خلاف بھی کاروائی کرنے کا اندیہ دیا ۔ط
0