اسلام آباد (اے بی این نیوز) اسلام آباد ٹریفک پولیس نے معرکہ حق جشن آزادی کی تقریبات کے سلسلے میں ٹریفک پلان جاری کر دیا۔ معرکہ حق کی مرکزی تقریب سپورٹس کمپلیکس اسلام آباد میں منعقد کی جارہی ہے۔تقریب میں شرکت کرنے والے شرکاء کو مختلف رنگ کے کارڈز فراہم کئے گئے ہیں۔
ٹریفک پلان کے مطابق
وائٹ روٹ نمبر 1
جہلم، منگلہ سے اسلام آباد ایکسپریس وے اور پنڈی چکلالہ سکیم سے بذریعہ اسلام اباد ایکسپریس وے کے ذریعے فیض آباد فلائی اوور سے مری روڈ استعمال کر کے کشمیر چوک سری نگر ہائی وے، اسپورٹس کمپلیکس کے گیٹ نمبر 1 سے داخل ہوں گے۔
وائٹ روٹ نمبر 2
جو مہمان ڈی سی آئی نیول ہیڈ کوارٹر ایئر ہیڈ کوارٹر اور اسلام آباد سے آرہے ہیں وہ ڈی سی ائی شاہین چوک فیصل چوک کانسٹی ٹیوشن ایونیو، ڈی چوک، سری نگر ہائی وے یوٹرن اور پھر اسپورٹس کمپلیکس گیٹ نمبر 1 سے داخل ہوں گے۔
ریڈ روٹ نمبر 1
جہلم، منگلہ اور راولپنڈی چکلالہ کینٹ سے بذریعہ اسلام اباد ایکسپریس انے والے مہمان فیض اباد آئی ایٹ انٹرچینج، جنگل ٹریک سے اسپورٹس کمپلیکس گیٹ نمبر 3 اور 4 کے باہر اتر کر جناح اسٹیڈیم میں داخل ہوں گے۔
وائٹ روٹ نمبر 2
اسلام اباد سے آنے والے مہمان فیصل ایونیو سے زیروپوائنٹ اور پھر آئی ایٹ انٹرچینج سے جنگل ٹریک سے سپورٹس کمپلیکس گیٹ نمبر 3 اور 4 کے باہر اتر کر جناح اسٹیڈیم داخل ہوں گے۔
گرین روٹ نمبر 1 اور 2
جن مہمانوں کے پاس گرین 1 اور 2 کے کارڈ ہیں ان سے گزارش ہے کہ وہ چاروں اطراف سے فیض اباد انٹرچینج ائیں گے۔
مری روڈ استعمال کرتے ہوئے ٹیولپ ہوٹل کے پاس سے جنگل ٹریک گارڈن ایونیو کے ذریعے سپورٹس کمپلیکس کے گیٹ نمبر 6 سے داخل ہوں گے۔
بلیو اور ییلو 1اور 2
بلیو اور ییلو 1 اور 2 روٹ کے کارڈ رکھنے والے مہمان زیرو پوائنٹ پر آئیں گے
وہاں سے بذریعہ سری نگر ہائی وے 7 بجے شام تک اسپورٹس کمپلیکس گیٹ نمبر 2 استعمال کریں گے۔
ڈرائیور نہ ہونے کی صورت میں گاڑیاں ساتھ والے گراؤنڈ میں پارک ہوں گی۔
ٹریفک ڈایئورشن پوائنٹس
سری نگر ہائی وے تمام ٹریفک کے لیے سرینا انڈر پاس سے زیرو پوائنٹ تک بند رہے گا۔
زیرو پوائنٹ، سرینہ ہوٹل، خیابان سہروردی ٹریفک انے اور جانے کے لیے بند ہوگی۔ متبادل راستے کے طور پر زیرو پوائنٹ سے جناح ایونیو سے دائیں، ایمبیسی روڈ سرینہ گلوب چوک سے بہارہ کہو، مری جا سکیں گے۔
ایکسپریس ہائی وے سے براستہ مری روڈ کشمیر چوک اور مری کی طرف جایا جا سکتا ہے۔ اسلام آباد میں داخلے کے لئے نائیتھ ایونیو سے سری نگر ہائی وے استعمال کیا جائے گا۔ مری سے انے والی ٹریفک کشمیر چوک سے مری روڈ فیض اباد، اسلام اباد اور راول پنڈی جا سکے گی۔
گارڈن ایونیو روڈ تمام ٹریفک کے لیے 13 اگست کو تین بجے سے بند رہے گی.شہری شکرپڑیاں کی طرف سفر سے اجتناب کریں۔
چیف ٹریفک آفیسر کے مطابق ہیوی ٹریفک کا داخلہ بتاریخ 13 اگست 3 بجے سے 14 اگست شام 5 بجے تک راولپنڈی اور اسلام اباد میں داخلہ ممنوع ہے۔
شہریوں سے التماس ہےکہ اسٹیکر گاڑی کی ونڈ اسکرین کے بائیں طرف آویزاں کریں۔
شہری شناختی کارڈ اور دعوت نامہ اپنے ہمراہ لائیں۔ کیمرہ،موبائل فون اور ہینڈ بیگ اپنے ساتھ لانا منع ہے۔ جن راستوں سے آئیں وہی راستے واپس جانے کے لیے استعمال کریں۔
موٹرسائیکل، سائیکل اور سی این جی والی گاڑیوں کو داخلے کی اجازت نہیں ہے۔
مزید پڑھیں :کنگنا رناوت امیتابھ کی بیگم جیا بچن کے خلاف پھٹ پڑیں،کھری کھر ی سنا دی،سوشل میڈیا پر ٹرولنگ
The post معرکہ حق جشن آزادی کی تقریبات ،ٹریفک پلان جاری کر دیا گیا،جا نئے تفصیلات appeared first on ABN News.