پنڈدادنخان (ملک ظہیر اعوان) سٹی ویلفیئر کونسل (رجسٹرڈ) پنڈدادنخان کا احسن اقدام سیالکوٹ کے رہائیشی میاں بیوی جو منگل 6 اگست کو پیر کھارا شریف تحصیل پنڈدادنخان میں واقع درگاہ شریف پر حاضری کیلۓ آۓ تھے کہ خاتون کی طبیعت اچانک خراب ہو گئی جسے طبی امداد کیلۓ پنڈدادنخان تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال لایا گیا مگر بدقسمتی سے وہ جان کی بازی ہار گئی پردیس میں مصیبت میں گھرے شخص کی اطلاع ملتے ہی سٹی ویلفیئر کونسل کی پوری ٹیم ہسپتال کی ایمرجینسی میں پہنچ گئی وہاں پر انہوں نے نہ صرف مرحومہ کے شوہر کی مالی معاونت کی بلکہ ڈیڈ باڈی اسکے آبائی گاؤں پہچانے کا بندوبست بھی سٹی ویلفیئر کی ایمبولینس کے ذریعے کیا جسکا تمام خرچہ سٹی ویلفیئر کے اراکین نے اپنے ذمہ لیا متوفیہ کے شوہر نے متشکرانہ نم آنکھوں سے سٹی ویلفیئر کونسل کے اراکین کو دعائیں دیں جنھوں نے انسانی ہمدردی کی بہترین مثال قائم کی شہر بھر کی سماجی سیاسی صحافتی تنظیموں نے سٹی ویلفیئر کونسل پنڈدادنخان کے اقدام کو سراہا ہےجو سہی معنوں میں عوامی فلاح سمیت انسانی ہمدردی کیلۓ متحرک ہے اور عملی طور پر دیگر تنظیموں سے کئ درجے بہتر کام کر رہی ہے
0