جہلم(چوہدری عابد محمود +عمیراحمدراجہ)جہلم ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو حسن احسن نے کہاہے کہ بجلی چوری کے خلاف مسلسل کام کی ضرورت ہے تاکہ قومی خزانے کو نقصان پہنچانے سے بچایا جا سکے۔ انہوں نے یہ بات بجلی چوری کے خلاف جاری مہم کی کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے کہی۔ اجلاس میں متعلقہ محکموں نے اس حوالے سے اقدامات، بجلی چوروں کے خلاف ایکشن بارے بریفنگ دی۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نے بجلی چوری کے خلاف مہم تیز کرنے کی ہدایت کی۔
0