پنڈ دادن خان (بیورو چیف ملک ظہیراعوان سے )وزیراعلی پنجاب محترمہ مریم نواز شریف سے پرزور اپیل ھے کہ اپ کی ترقی پسند سوچ اور لوگوں کی فلاح کی سوچ کو مد نظر رکھتے ہوئے ہمارے اس منصوبے زیر تعمیر للہ انٹرچینج پنڈ دادن خان جہلم ڈیول کیرج وے کو پنجاب حکومت ٹیک اوور کرے اور پنجاب گورنمنٹ اس منصوبے کو مکمل کروائے ان خیالات کا اظہار سابق تحصیل ناظم پنڈ دادن خان چوہدری عابد جوتانہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ ضلع جہلم اور تحصیل پنڈ دادن خان مسلم لیگ نون کا گڑھ ہے گزشتہ 40 سالوں سے اس علاقہ کے عوام نے مسلم لیگ نون کے ساتھ ہمیشہ وفا کی ہے لیکن اج یہ لوگ سابقہ حکومت کے سابق وفاقی وزیر فواد چوھدری کی ناقص پالیسیوں کی بھینٹ چڑھ چکے ہیں اس نے اپنی حکومت کے خاتمہ کے وقت للہ انٹر چینج پنڈدادن خان جہلم ڈیول کیرج وے کا منصوبہ منظور کرایا جس پر 13 ارب روپے خرچ ہونے تھے اور انہیں تقریبا پونے تین ارب روپے ملے لیکن انہوں نے 128 کلومیٹر لمبی روڈ کو تباہ و برباد کر کے رکھ دیا اج حالت یہ ہے کہ اس روڈ پر سائیکل اور رکشہ بھی نہیں چل سکتے موسم برسات میں یہ روڈ مکمل طور پر دلدل میں تبدیل ہو چکا ہے منٹوں کا سفر گھنٹوں میں طے ہوتا ہے مریض ہسپتال پہنچنے سے قبل ہی دم توڑ جاتے ہیں روڈ بلاک رہنا معمول بن چکا ہے کئی کئی گھنٹے ٹریفک بلاک رہتی ہے کان نمک کھیوڑہ کی سیر کو جانے والے سیاحوں کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے گاڑیاں دلدل میں پھنس جانے کے باعث خواتین اور بچوں کو رات جنگل میں ہی بسر کرنا پڑتی ہے حالیہ بارش میں 70 گاڑیاں ایک دن میں دلدل میں پھنس گئی تھیں جس سے سارا سسٹم درھم برھم ہو کر رہ گیا قلعہ روہتاس اور قلعہ نندنہ کی سیر کو جانے والے لوگوں کو بھی سخت دشواری کا سامنا کرنا پڑتا ہے سابق وفاقی وزیر فواد چوھدری کی ناقص پالیسی کی وجہ سے حلقہ کے 10 لاکھ سے زائد عوام کا جینا دو بھر ہو چکا ہے لوگوں کے کاروبار ختم ہو چکے ہیں لوگ کسمپرسی کی زندگی گزارنے پر مجبور ہیں ہماری اپ سے اپیل ہے کہ حکومت پنجاب للہ انٹرچینج پنڈ دادن خان جہلم ڈیول کیرج وے منصوبے کو ٹیک اوور کرے اور اس منصوبے کو مکمل کروائے تاکہ عوام سکھ کا سانس لے سکیں ۔
0