پنڈدادنخان ( بیورو چیف ملک ظہیراعوان) مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنا کشمیری عوام کے ساتھ ایک بہت بڑی زیادتی ہے اور اقوام متحدہ کی مکمل ناکامی کا ثبوت ہے پانچ اگست کشمیر کی تاریخ کا سیاہ ترین دن ہے وہ وقت دور نہیں جب کشمیر آزاد ہو کر پاکستان کا حصہ بنے گا ان خیالات کا اظہار اسسٹنٹ کمشنر پنڈدادنخان ڈاکٹر حلیمہ منیر نے کیا انہوں نے علامہ اقبال سابقہ وکی چلڈرن پارک میں پودا لگا کر شجر کاری مہم کا اغاز بھی کیا علاوہ از یں پانچ اگست یوم استحصال کشمیر کے موقع پر علامہ اقبال سابقہ وکی چلڈرن پارک سے اسسٹنٹ چیف آفیسر ملک محمد اکبر کی زیر نگرانی ایک احتجاجی ریلی زیر صدارت اسسٹنٹ کمشنر ڈاکٹر حلیمہ منیر نکالی گئی جس میں ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر ملک عدیل عباس سنیئر ہیڈ ماسٹر ملک شوکت علی ، راجہ محمد امیر بابا محمد سلیم ، حکیم سید اختر علی شاہ بخاری، ریسکیو 1122 کے انچارج انسپکٹر محمد اقبال بمع مکمل ٹیم شہریوں صحافیوں کی بڑی تعداد میونسپل کمیٹی کے اہلکاروں سرکاری و نیم سرکاری محکموں کے افسران نے بھرپور شرکت کی احتجاجی ریلی کے اختتام پر یادگار شہداء پر ایک احتجاجی جلسہ منعقد ہوا جس میں تلاوت قرآن پاک حافظ محمد عنایت اور نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ والہ وسلم آصف انور چوہدری نے پیش کی پی ایس اے کے مرکزی سیکرٹری انفارمیشن حکیم سید اختر علی شاہ بخاری نے اپنے خطاب میں کہا کہ کشمیر کے بغیر پاکستان نامکمل ہے ہمیں اپنی پاک فوج اور دیگر سکیورٹی اداروں اور شہداء پر فخر ہے پوری قوم کشمیری عوام کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑی ہے ہمیں اپنی پاک فوج اور سکیورٹی اداروں پر فخر ہے جن کی قربانیوں سے پاکستان قائم و دائم ہے کشمیر بنے گا پاکستان ، پاکستان کا مطلب کیا لا الہ الا اللہ کے نعرے بلند ہوتے رہے اور آخر میں پاکستان کی سلامتی استحکام کشمیر اور فلسطین کی آزادی کے لیے خصوصی دعا کرائی گئی ۔
0