دینہ(سہیل انجم قریشی سے)ڈپٹی کمشنر جہلم سیدہ رملہ علی کا آر ایچ سی دینہ کا دورہ، سماجی شخصیت کی جانب سے آکسیجن کونسنٹرٹر کا عطیہ، تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر جہلم سیدہ رملہ علی نے آر ایچ سی دینہ کا دورہ کیا جہاں انہوں نے مریضوں کو فراہم کی جانے والی طبی سہولیات کی جائزہ لیا۔ اس موقع پر سماجی شخصیت چوہدری فرحت کمال ضیا نے آر ایچ سی دینہ کے لئے آکسیجن کونسنٹرٹر کا عطیہ پیش کیا۔ جو ایمرجنسی میں مریضوں کو شفاف آکسیجن فراہم کرنے میں معاون ثابت ہوگا۔ ڈپٹی کمشنر سیدہ رملہ علی نے سماجی شخصیت کے عطیہ کو سراہتے ہوئے شکریہ ادا کیا.۔
0