دینہ(سہیل انجم قریشی سے)ڈپٹی کمشنر جہلم سیدہ رملہ علی نے دینہ میں موسم برسات شجرکاری مہم کے تحت پودے لگائے۔ ملک میں گرین انقلاب کے لیے زیادہ سے زیادہ پودے لگائیں یہ بات ڈی سی جہلم سیدہ رملہ علی نے اسسٹنٹ کمشنر دینہ دفتر اور گورنمنٹ ڈگری کالج برائے خواتین دینہ میں موسم برسات شجرکاری مہم کے تحت پودے لگانے کی تقریب میں کہی۔ اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر دینہ، سماجی شخصیات اور دیگر افسران بھی موجود تھے۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ پنجاب حکومت کے ویژن کے مطابق شجر کاری مہم کامیاب بنائیں گے۔ اس موقع پر سماجی شخصیت ایڈوکیٹ فرحت کمال ضیاء کی جانب سے کالج کی بہتری کے لیے ساڑھے تین لاکھ روپے کا چیک بھی پیش کیا گیا۔ جس پر ڈپٹی کمشنر جہلم سیدہ رملہ علی نے سماجی شخصیات کے جذبہ کو سراہتے ہوئے مثالی قرار دیا ۔
0