پنڈدادنخان (ملک ظہیر اعوان)برین سیڈ سکول سسٹم ٹوبہ میں مقابلے کے امتحانات کے بارے میں سیمینار ، نجی تعلیمی ادارے برین سیڈ سکول سسٹم ٹوبہ میں مسابقتی امتحانات (سی ایس ایس، پی ایم ایس، سنگل پیپر امتحان) کے موضوع پر ایک آگاہی سمینار کا انعقاد کیا گیا. جس میں کثیر تعداد میں میں ٹیچنگ سٹاف اور طالبات نے شرکت کی.پسماندہ علاقہ میں اس نوعیت کا یہ پہلا سیمینار منعقد تھا. . محترم جناب شجر عباس ڈائریکٹر جناح ایگزیکٹو سروسز گروپ آف ایکیڈمیز (لاہور، اسلام آباد، ملتان) نے سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پسماندہ علاقوں کی ذہنی زمین بہت زرخیز ہوتی ہے. لیکن وسائل اور آگہی کی کمی کیوجہ سے وہ ہمیشہ پسماندہ رہ جاتے ہیں ان علاقوں میں مسابقتی امتحانات کے شعور کو اجاگر کرنا چاہے تاکہ یہ لوگ ان امتحانات میں کامیابی حاصل کر کے اپنے ملک اور اپنے علاقے کی خدمت کر سکیں. انہوں نے طالبات سے کہا کہ وہ ابھی سے اپنا ٹارگٹ ان امتحانات کو رکھیں اور آفیسر بن کر صحیح معنوں میں اپنے وطن اور اس میں رہنے والے عوام کی خدمت کا حق ادا کر سکیں اور اپنے والدین کا نام روشن کرسکیں. انہوں نے سی ایس ایس، پی ایم ایس اور سنگل پیپر امتحان کے بارے میں تفصیل سے شرکاء کو اگاہ کیا. انہوں نے کہا کہ سنگل پیپر امتحان سے گورنمنٹ کے 63 محکموں میں گریڈ 9 تا 17 کی جاب حاصل کی جاسکتی ہے وہ بھی بغیر کسی سفارش کے صرف اور صرف میرٹ پر. ڈائریکٹر برین سیڈ سکول سسٹم سید مسرت حسین کاظمی نے ڈائریکٹر جناب شجر عباس کا شکریہ ادا کیا کہ یہ ایک انتہائی معلوماتی سیشن تھا. سیمینار میں شریک ٹیچرز سٹاف اور سٹوڈنٹس نے کہا کہ ہماری زندگی کا یہ ایک بہترین پروگرام تھا. جس کی وجہ سے زندگی کی نئی راہیں سامنے آئی ہیں.
0