پنڈدادنخان( ملک ظہیر اعوان) واپڈا ڈویژن پنڈ دادن خان کے سب ڈویژن للہ کے علاقہ ٹوبھہ میں دوران ڈیوٹی کرنٹ لگنے سے لائن مین مقبول الہی موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا تفصیلات کے مطابق مقبول الہی بھیرہ شریف کا رہائشی تھا اور وہ بسم اللہ ہوٹل ٹوبھہ کے قریب ایک پول پر بجلی ٹھیک کر رہا تھا کے پول سے میٹر میں جانے والی تار کے ساتھ چھو جانے کے باعث موقع پر جاں بحق ہو گیا قریبی لوگوں نے اپنی مدد اپ کے تحت اسے پول سے نیچے اتارا تاکہ ابتدائی طبی امداد دی جا سکے لیکن مقبول الہی جان کی بازی ہار چکا تھا تھانہ للہ پولیس ضروری کاروائی کے لیے لاش رورل ہیلتھ سینٹر للہ پہنچائی واپڈا افسران کے مطابق مقبول الہی کی موت ہارٹ اٹیک کی وجہ سے ہوئی ہے اور افسران نے مکمل رپورٹ تیار کر کے اعلی حکام کو بھیج دی ہے جب کہ مقبول الہی کے لواحقین نے اس رپورٹ پر سخت احتجاج کرتے ہوئے موقف اختیار کیا ہے کہ ہمارے انے کا انتظار کیوں نہیں کیا گیا لہذا ہم طبعی موت تسلیم نہیں کرتے جس وجہ سے لاش دوبارہ تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال پنڈ دادن خان منتقل کر دی گئی ہے
0