0

تحصیل ہیڈکوارٹر اہسپتال پنڈدادنخان میں بارشی پانی جمع ہونے سے مریضوں کو مشکلات کا سامنا

پنڈدادنخان ( بیورو چیف ملک ظہیر اعوان) تحصیل ہیڈکوارٹر اہسپتال پنڈدادنخان میں بارشی پانی جمع ہونے سے مریضوں کو مشکلات سامنا کرنا پڑ رہا ہے جس پراسسٹنٹ کمشنر پنڈدادنخان حلیمہ منیر نے تحصیل ہیڈکوارٹر اہسپتال پنڈدادنخان کا دورہ کیا ایمرجنسی وارڈ میں فی میل نرس نہ ہونے پر برہم ، ایم ایس کو فوری فی میل نرس تعینات کرنے کے احکامات جاری کیے اس موقع پر اسٹنٹ کمشنر نے مریضوں سے خیریت دریافت کی اور اہسپتال میں علاج معالجہ سے متعلق پوچھا جس پر مریضوں نے اطمینان کا اظہار کیا شہریوں کی جانب سے نکاسی اب نہ ہونے کے باعث بیماریاں پھیلنے کی شکایات پر اسٹنٹ کمشنر نے شہر کی نکاسی کے لئے نئے بننے والے نالے پر محکمہ پبلک ہیلتھ سے بریفنگ لی اور انتظامیہ کو اہسپتال کے عقب میں واقع نالے کی صفائی اور نکاسی اب کے لئے فوری اقدامات کرنے کی ہدایت کی