0

پنڈ دادن خان کے علاقہ تھل میں مون سون ، پری مون سون اور ساون کے مہینے کی پہلی طوفانی بارش نے ہر طرف جل تھل کر دی

پنڈدادنخان (ملک ظہیر اعوان )
پنڈ دادن خان کے علاقہ تھل میں مون سون ، پری مون سون اور ساون کے مہینے کی پہلی طوفانی بارش نے ہر طرف جل تھل کر دیا ، بادل جم کر برسے ، کسانوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ، عوام کے چہرے کھل اٹھے ، بچوں نے بارش میں نہا کر خوب انجوائے کیا بزرگوں نے دعائیں مانگ کر اللہ کا شکر ادا کیا طوفانی بارش کے باعث علاقہ تھل کے تینوں فیڈرز ٹرپ کر گئے ، گلیاں محلے زیر اب اگئے ، بارش کا پانی گھروں اور دوکانوں میں داخل ہو گیا خاص کر للہ شریف کی گلیوں میں کئی کئی فٹ پانی جمع ہو گیا 26 ہزار سے زائد ابادی کے اس شہر للہ شریف میں نکاسی اب کا کوئی بندوبست نہیں عوام کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے
پنڈدادن خان کے علاقہ تھل کے مضافات للہ شریف ، ٹوبہ، سروبہ، کنڈل ، کندوال ، جیٹھل ، کہانہ اور پیر کھارا شریف سمیت پورے علاقے کا فصلوں کی بیجائی اور مویشیوں کے لیے پینے کے پانی کا انحصار بارش پر ہوتا ہے اج کی بارش باجرا جوار کی فصل بیجنے اور ائندہ گندم کی فصل بونے میں بھی سود مند ثابت ہوگی ڈھوکوں اور ڈیرہ جات پر مقیم ہزاروں افراد بارش کا پانی تالابوں میں جمع کر کے پینے کے لیے استعمال کرتے ہیں اور مال مویشیوں کو بھی پلاتے ہیں سخت گرمی اور بارش نہ ہونے کی وجہ سے علاقہ تھل میں پینے کے پانی کی شدید قلت پیدا ہو چکی تھی بارش کے باعث وہ قلت اب کافی حد تک دور ہو گئی ہے موسم گرما کی پہلی بارش کی وجہ سے عوام بہت خوش ہیں اور اللہ کا شکر ادا کر رہے ہیں