0

پنڈدادن خان کے علاقہ بھیلووال میں جلال پور شریف کندوال نہر کے حکام کے خلاف احتجاج

پنڈدادنخان( ملک ظہیر اعوان) پنڈدادن خان کے علاقہ بھیلووال میں جلال پور شریف کندوال نہر کے حکام کے خلاف احتجاج ۔ اہلیان بھیلوال کے مطابق بھیلوال کے شمال کی جانب سینکڑوں افراد ڈیرہ جات اور ڈھوکوں پر مقیم ہیں اس کے علاوہ کوہستان نمک سے جپسم کوئلہ اور نمک وغیرہ بھی لایا جاتا ہے جس کے لیے نہر پر کوئی راستہ تعمیر نہیں کیا گیا ۔ راستہ اور پل نہ ہونے کی وجہ سے لوگ سخت مشکلات کا شکار ہو جائیں گے نہر کے اوپر راستہ بنانے کے لیے عوام نے بھرپور احتجاج کیا ڈاکٹر افتخار اور نیاز سابق کونسلر کے مطابق اگر بھیللو وال کے مقام پر نہر سے گزرنے کا راستہ نہ دیا گیا تو ہم شدید احتجاج کرنے پر مجبور ہو جائیں گے