جہلم(چوہدری عابد محمود +عمیراحمدراجہ)جہلم پریس کلب کا اجلاس زیر صدارت محمد امجد بٹ منعقد ہوا، اس موقع پر انہوں نے صحافیوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جمہوریت کے علمبردار برطانیہ جیسے ملک میں سچ کے لیے آواز اٹھانا جرم بن چکا ہے۔ لندن میں ضلع جہلم سے تعلق رکھنے والے معروف سینئر صحافی جو پاکستان پریس کلب لندن کے سینیئر نائب صدر اور بیورو چیف نجی ٹی وی چینل چوہدی تبریز عورہ کو الفرڈ لائن ریسٹورنٹ میں لندن گینگ مافیا نے حملہ کرکے شدید زخمی کردیا۔ چوہدری تبریز عورہ اپنے صحافی دوستوں کے ساتھ ریسٹورنٹ میں کھانا کھا رہے تھے کہ 6 سے7 افراد پر مشتمل گینگ نے چوہدری تبریز عورہ پر اچانک حملہ آور ہو گئے، چوہدری تبریز عورہ نے جرت و بہادری کا مظاہرہ کرتے ہوئے غنڈہ عناصر کا مقابلہ کیا اور اْنہیں بھاگنے پر مجبور کر دیا۔ اس موقع پر پولیس کو فوری طور پر اطلاع دی گئی اور زخمی حالت میں چوہدری تبریز عورہ کو پولیس کی حفاظت میں ایمر جنسی ہاسپٹل پہنچایا گیا، انہوں نے کہا کہ چوہدری تبریز عورہ کا جرم یہ ہے کہ وہ اس سے قبل اپنی ایک ویڈیو میں الفرڈلائن میں موجود بزنسز کے بارے میں سنسنی خیز انکشافات کررہے تھے۔صدر جہلم پریس کلب محمد امجد بٹ، صدر الیکٹرانک میڈیا چوہدری عابد محمود نے برطانیہ الفرڈ لائن ریسٹورنٹ میں معروف سینئر صحافی چوہدری تبریز عورہ پر ہونے والے حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی اور برطانیہ حکومت سے مطالبہ کیا کہ لندن گینگ مافیا کے ملزمان کو گرفتار کرکے قرار واقعی سزا دی جائے تاکہ پاکستانی صحافیوں میں پائی جانے والی بے چینی کا خاتمہ ممکن ہو سکے، اس موقع پر جنرل سیکرٹری جہلم پریس کلب مرزا قدیر بیگ، معروف سینئر صحافی عامر کیانی، طارق مجید کھوکھر، الیاس صادق وٹو، عبدالغفارآذاد، چوہدری دانیال عابد، راجہ شہریا ر علی، چوہدری تصور حسین، اسماعیل افتخار، چوہدری ظفرنور، سید ناصر محمود، عمیراحمدراجہ، چوہدری مہربان حسین، سہیل کیانی، مرزا راحیل بیگ، سید مظہر عباس نقوی، غلام قادر مخلص، عبدالرحمن قادری سمیت دیگر بھی موجود تھے۔
0