0

بجلی و گیس کے بلوں میں بے تحاشہ اضافہ اور ٹیکسیز کی بھر مار سے دیہاڑی دار مزدور اور سفید پوش طبقہ کو خود کشیوں پر مجبور کردیا

جہلم(چوہدری عابد محمود +سید مظہرعباس)جہلم جنرل الیکشن میں وجود میں آنیوالی حکومت جو کہ ایک سے 2 سو یونٹ جبکہ دوسری سیاسی جماعت تین سو یونٹ مفت بجلی دینے کے بلند و بانگ دعوے کرتے رہے۔دونوں سیاسی جماعتیں اقتدار میں آنے کے بعد ہر ماہ بجلی و گیس کے بلوں میں بے تحاشہ اضافہ اور ٹیکسیز کی بھر مار سے دیہاڑی دار مزدور اور سفید پوش طبقہ کو خود کشیوں پر مجبور کردیا ہے۔ بجلی، گیس کے بلوں میں اضافے سے عوام زہنی مریض بنتے جارہے ہیں۔ بیشتر صارفین ادھار رقم لے کر بل جمع کروانے پر مجبور ہیں، گزشتہ چند ماہ سے بتدریج بڑھتی ہوئی مہنگائی، بجلی، گیس تیل کی قیمتوں میں اضافہ اور بے جا ٹیکسیز کی بھر مار سے عوام سخت اذیت میں مبتلا ہو چکے ہیں،حکمران عیاشیوں میں مشغول ہیں۔شہریوں کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ جنرل الیکشن 2024 میں وجود میں آنے والی حکومت جو کہ ایک سے دو سو یونٹ جبکہ دوسری سیاسی جماعت 3 سو یونٹ مفت بجلی دینے کے انتخابی جلسوں میں دعوے کرتے رہے، دونوں سیاسی جماعتیں برسراقتدار آنے کے بعد اب ہر ماہ بجلی اور گیس کے بلوں میں بے تحاشہ اضافہ اور ٹیکسیز کی بھرمار کررہے ہیں جس کیوجہ سے دیہاڑی دار مزدور اور سفید پوش طبقہ بری طرح متاثر ہو رہا ہے۔ گزشتہ چند ماہ سے بتدریج بڑھتی ہوئی مہنگائی، بجلی، گیس تیل کی قیمتوں میں اضافہ اور بے جا ٹیکسیز کی بھر مار سے صارفین سود پر رقم حاصل کرکے بلوں کی ادائیگی کرنے پر مجبور ہیں۔ شہری تنظیموں کے عمائدین نے چیف جسٹس آف پاکستان، وزیراعظم پاکستان، صدرِ پاکستان سے مطالبہ کیاہے کہ بجلی گیس اور تیل کی قیمتوں میں کمی کی جائے تاکہ مہنگائی کا خاتمہ ممکن ہو سکے۔