0

اسٹیٹ لائف انشورنس کارپوریشن جہلم زون کی کارکردگی صفر

پنڈ دادن خان( بیورو چیف ملک ظہیر اعوان )
اسٹیٹ لائف انشورنس کارپوریشن جہلم زون کی کارکردگی صفر۔ 8 ماہ سے بیمہ داروں کو پالیسی کاغذات جاری نہیں کیے کلیمز کی ادائیگی بھی بند کر رکھی ھے۔ سٹیٹ لائف جہلم زون کی اس ناقص کارکردگی کی وجہ سے بیمہ دار سخت پریشان ہیں اور سٹیٹ لائف کے فیلڈ ورکروں سے دست و گریبان ہیں فیلڈ ورکر اب مزید کام کرنے سے گریزاں ہیں۔ نئے بیمہ داروں نے کاغذات وصول نہ ہونے کی وجہ سے سیکنڈ قسط جمع کرانے سے انکار کر دیا ھے۔ بیمہ داروں نے وزیر خزانہ اور چیئرمین سٹیٹ لائف سے مطالبہ کیا ھے کہ فوری طور پر نوٹس لے کر کارپوریشن کی ساکھ کو بچایا جائے اور دفتروں میں کام چور اہکاروں کا محاسبہ کیا جائے۔ کلیمز کی ادائیگی اور کاغذات کا فوری اجراء کرایا جائے۔