0

پنڈدادن خان جہلم میں ہونے والی طوفانی بارش نے انتظامیہ اور حکومت کا کچا چٹھا کھول دیا

پنڈ دادن خان ( ملک ظہیر اعوان ) پنڈدادن خان جہلم میں ہونے والی طوفانی بارش نے انتظامیہ اور حکومت کا کچا چٹھا کھول دیا ۔ طوفانی بارش کے باعث زیر تعمیر للہ جہلم ڈیول کیرج وے دلدل کا منظر پیش کرنے لگی مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے گاڑیاں دلدل میں دھنسنے لگیں تحصیل پنڈدادنخان کے علاقہ جات میں جانا بھی ایک عذاب بن گیا گزشتہ اڑھائی سالوں سے اس تحصیل کا کوئی پرسان حال نہیں خوشی اور غمی میں جانے والے مسافروں کو شدید اذیت کا سامنا ملک پور ، مڑیالہ سمیت کئی علاقے دلدل کا منظر پیش کرنے لگے ایکسیڈنٹ کے خطرات بھی اس موسم میں بڑھ گئے حکمران بھی خاموش جبکہ تمام سیاسی قیادت زیر زمین چلی گئی انتظامیہ کے بس میں کچھ بھی نہیں انتخابات کے دنوں میں ڈیول کیرج وے کو جلد مکمل کرنے کے وعدے بھی دھرے کے دھرے رہ گئے ۔ تحصیل پنڈدادنخان کے علاقہ کے لوگوں کی کوئی آواز سننے والا نہیں کون ان سے کیے ہوئے وعدے پورے گا ڈیول کیرج وے مسئلہ کشمیر بن چکی جس کا حل شاید اب حکومت کے پاس بھی نہیں موسم برسات میں تحصیل پنڈ دادنخان کے لوگوں کی زندگی اذیت میں رہتی ہے گاڑیوں کو لے جانا بھی ان علاقوں میں ایک عذاب بن گیا ۔ تحصیل پنڈ دادنخان کے لوگوں کا کہنا ہے کہ ہماری وزیراعظم پاکستان میاں شہباز شریف اور وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز سے مطالبہ ہے کہ جہاں اتنے روڈز بنوا دیے ہیں وہاں للہ جہلم ڈیول کیرج وے کے فنڈز بحال کر کے روڈ کی تعمیر کا کام شروع کیا جائے تاکہ تحصیل پنڈ دادنخان کی عوام بھی اس سفری سہولیات سے مستفید ہو سکیں ۔