جہلم(چوہدری عابد محمود +عمیراحمدراجہ)جہلم سوئی نادرن گیس پائپ لائن کے ذمہ داران کی عدم دلچسپی، خواتین کالج کچہری روڈ محلہ اسلامیہ سکول، محمدی چوک میں گیس لیکج کیوجہ سے کسی وقت بھی کوئی بڑا سانحہ رونماہوسکتا ہے، گیس کی لیکج کیوجہ سے اردگرد کے مکینوں کو مشکلات کا سامنا،علاقہ مکینوں نے اخبار نویسوں سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ مین پائپ سے گیس لیکج کیوجہ سے گیس کی بدبو میں غیر معمولی اضافہ ہوچکا ہے، جس کی تحریری و زبانی طور پر سوئی گیس دفتر میں اطلاع دی گئی،لیکن سوئی نادرن گیس پائپ لائن کے عملے نے اس پر کسی قسم کی کوئی کارروائی نہیں کی مکینوں کا کہنا ہے کہ گیس لیکج کیوجہ سے کسی وقت بھی کوئی بڑا حادثہ رونما ہو سکتا ہے، مکینوں نے محکمہ سوئی نادرن گیس پائپ لائن کے ارباب اختیار سے مطالبہ کیاہے کہ محمدی چوک میں گیس لیکج چیک کروائی جائے اور سدباب کیا جائے تاکہ مکینوں کو پیش آنے والی مشکلات کا خاتمہ ممکن ہو سکے۔
0