جہلم(چوہدری عابد محمود +عبدالغفارآذاد)جہلم کی تحصیل پنڈدادنخان کے علاقہ مرزا پور میں ذہنی معذور لڑکے پر بااثر زمیندار کے بیٹے نے کتے چھوڑ دیئے، معذور نوجوان کو انتہائی تشویش ناک حالت میں تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ غریب والدین کا وزیراعلیٰ پنجاب، آئی جی پنجاب سے نوٹس لینے کا مطالبہ۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزم گرفتار کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق یہ دلخراش واقعہ پنڈ دادن خان کے علاقہ مرزا پور میں اسوقت پیش آیا،جب ذہنی معذور نوجوان نماز پڑھ کر مسجد سے واپس گھر جا رہا تھا کہ راستے میں موجود بااثر زمیندار کے بگڑے رئیس زادے عمر اور اسکے ساتھیوں نے زہنی معذور نوجوان سے چھیڑ چھاڑ شروع کر دی اور اپنا پالتو کتا زہنی معذور لڑکے حرید حسنین پر چھوڑ دیا، کتے کے کاٹنے سے زہنی معذور نوجوان شدید زخمی ہو کر زمین پر گرپڑا،متاثرہ نو جوان کے والد ناصر محمود کی درخواست پر انچارج پولیس چوکی دھریالہ جالپ اسسٹنٹ سب انسپکٹر جعفر رضا نے 289 ت پ، 34 ت پ کے تحت مقدمہ درج کر کے ملزم کو گرفتار کر لیا ہے۔
0