0

اسسٹنٹ کمشنر پنڈ دادن خان اسامہ شیرون نیازی نے محرم الحرام کے دوران بہترین فرائض سر انجام دینے پر سب اداروں کا شکریہ ادا کیا

پنڈدادن خان (بیورو چیف ملک ظہیر اعوان) اسسٹنٹ کمشنر پنڈ دادن خان اسامہ شیرون نیازی نے تحصیل پنڈ دادنخان بھر میں محرم الحرام کے دوران بہترین فرائض سر انجام دینے پر سپیشل برانچ ریسکیو ون ون ٹو ٹو کی پوری ٹیم اور ان کے انچارج محمد اقبال انسپیکٹر ریسکیو میونسپل کمیٹی پنڈ دادن خان اور کھیو ڑہ کے ذمہ داران اور خصوصی طور پر ڈسٹرکٹ امن کمیٹی کے حکیم سید اختر علی شاہ بخاری ملک غلام مصطفی مٹھو اور دیگر تمام اراکین کا خصوصی طور پر شکریہ ادا کیا اس کے علاوہ انہوں نے خصوصی خصوصی سپورٹ کرنے پر رینجر پاک ارمی کا بھی خصوصی شکریہ ادا کیا انہوں نے امن و امان کو بہتر سے بہتر بنانے میں اہم کردار ادا کیا اور خصوصی طور پرایس پی جہلم راجہ حسیب ڈی ایس پی عامر شاہین گوندل ایس ایچ او راجہ محمد اصف پولیس سمیت تمام سیکورٹی اداروں اور تحصیل ہیڈ کوارٹر کے ایم ایس ڈاکٹر اصف حسین اور ان کی تمام میڈیکل ٹیم جس نے اپنے فرائض بخوبی سر انجام دیے کا شکریہ ادا کیا کہ محرم کے موقع پر امن و امان قائم کرنے میں ان حضرات نے اہم رول ادا کیا اس کے علاوہ محرم الحرام کے موقع پر جگہ جگہ شربت تو چھوٹے اور ٹھنڈے پانی کی سبیلیں بھی لگائی گئی تھی جبکہ پنڈ دادنخان اور کھیوڑہ۔میں میونسپل کمیٹی کی طرف سے خصوصی طور پر سبیلیں لگائی گئی۔