پنڈدادنخان (بیورو چیف ملک ظہیر اعوان) تحصیل پنڈ دادن خان میں محرم الحرام انتہائی عقیدت و احترام سے منایا گیا پننوال میں زیر صدارت صاحبزادہ یاسر عرفات کرمانی جامعہ مسجد مہریہ میں عظیم الشان محفل شہدائے کربلا منعقد ہوئی جامع مسجد القمر ملیارمیں زیرصدارت سجادہ نشین حضرت صاحبزادہ پروفیسر نعیم الرسول دامت برکاتہم العالیہ سید الشہدا کانفرنس منعقد یہ جس کے مہمان خصوصی بیوروچیف اینڈ اے بی این نیوز پنڈ دادن خان ملک ظہیر اعوان تھے امام بارگاہ کاظمیہ ٹوبھہ سے نکالے جانے والا جلوس قبرستان شاہاباں میں اختتام پذیر ہوا ایس ایچ او تھانہ للہ راجہ عثمان تصدق اور ان کی ٹیم نے سیکورٹی کے بہترین انتظام کیے تا ہم پنڈ دادن خان میں ایس پی راجہ حسیب جہلم ڈی ایس پی پنڈدادنخان عامر شاہین گوندل ایس ایچ او تھانہ پنڈدادنخان راجہ محمد آصف اور اسسٹنٹ کمشنر پنڈدادنخان اسامہ شیرون نیازی کی زیر نگرانی انتہائی سخت حفاظتی اقدامات کیے گئے تھے پولیس کے علاوہ دیگر مسلح فورسز کے دستے بھی موجود تھے اسسٹنٹ کمشنر پنڈدادنخان اسامہ شیرون نیازی مسلسل حفاظتی انتظامات کا جائزہ لیتے رہے میونسپل کمیٹی پنڈدادنخان کے ملک محمد اکبر ملک محمد نجم اور دیگر عملے کے علاوہ ڈسٹرکٹ امن کمیٹی کے رکن حکیم سید اختر علی شاہ بخاری تحصیل امن کمیٹی کے ممبر غلام مصطفی مٹھو اور دیگر اراکین کے علاوہ ریسکیو 1122 کے سیفٹی آفیسر انسپکٹر محمد اقبال اپنی پوری ٹیم کے ہمراہ موجود رہے جبکہ تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال کی طرف سے زخمی عزاداروں کو فوری طور پر طبی امداد دینے کے لیے عارضی ایمرجنسی ہسپتال چوک محمدیہ میں قائم کیا گیا جس کی نگرانی تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال پنڈدادخان کے میڈیکل سپریڈنٹ ڈاکٹر آصف حسین ملک کر رہے تھے اس موقع پر انہوں نے کہا کہ ہم نے زخمی عزاداروں کی فوری طور پر طبی امداد کے لیے تمام انتظامات مکمل کیے ہوئے ہیں اور فوری زخمی عزاداروں کو فوری طور پر طبی امداد فراہم کی اس موقع پر ہسپتال کا تمام طبی عملہ موقع پر موجود رہا جنہوں نے زخمی عزاداروں کو بہترین طبی سہولتیں فراہم کیں
0