پنڈدادن خان (ملک ظہیر اعوان) ڈی سی جہلم سیدہ رملہ علی کا رسول بیراج کا دورہ ، ممکنہ سیلابی صورتحال کے پیش نظر حفاظتی انتظامات پر ایس ڈی او رسول بیراج کی بریفنگ ، تفصیلات کے مطابق ڈی سی جہلم سیدہ رملہ علی نے دریائے جہلم میں موسم برسات میں ممکنہ سیلابی صورتحال اور زیادہ پانی آنے کی صورت میں حفاظتی انتظامات کا جائزہ لینے کیلئے رسول بیراج کا دورہ کیا جہاں ایس ڈی او رسول بیراج احمد رضا نے ڈی سی جہلم کو رسول بیراج کی کیپسٹی ، اہمیت اور زیادہ پانی آنے کی صورت میں حفاظتی انتظامات پر بریفنگ دی ۔ انہوں نے بتایا کہ منگلا ڈیم سے ساڑھے آٹھ لاکھ کیوسک پانی چھوڑے جانے پر رسول بیراج کے حفاظتی بند کو کھولا جاتا ہے جس کےلئے باقاعدہ ایک کمیٹی تشکیل دی گئی ہے حفاظتی بند کو کھولنے کا مقصد منڈی بہاوالدین اور ملحقہ علاقوں کو سیلاب سے بچانا اور بیراج پر پانی کا دباؤ کم کرنا ہے ڈی سی جہلم سیدہ رملہ علی نے بند کے مختلف حصوں کا دورہ کیا اور بیراج کی صورت حال کا جائزہ لیتے ہوئے انتظامیہ کو کسی بھی ممکنہ سیلابی صورتحال سے نمٹنے کے لیے ہر وقت تیار رہنے کی ہدایت کی ۔
0